• ستمبر 29, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 29, 2026 11:18 صبح
  • پاکستان

عدالت کو چاہیے کہ پی ٹی آئی کو کالعدم قرار دے اور اس کے رہنماؤں پر پابندی عائد کی جائے، شہریوں کا مطالبہ

خیبر پختونخوا کے شہری پی ٹی آئی کی کارکردگی سے سخت نالاں ہیں جس پر شہریوں نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو تبدیل کرنے کا مطالبہ شروع کر دیا ہے۔

شہریوں نے خیبر پختونخوا میں امن و امان کی بہتری اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پالیسی و نظام میں تبدیلی کو ناگزیر قرار دیا۔

خیبرپختونخوا کے شہریوں نے پی ٹی آئی حکومت اور وزیراعلیٰ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں ان لوگوں کا کوئی عملی کام نظر نہیں آتا، بس اڈیالہ یا ڈی چوک جانے کے نعرے سننے کو ملتے ہیں۔ صوبے میں صرف چہروں کی تبدیلی نہیں، پالیسی اورنظام کی تبدیلی انتہائی ضروری ہے۔

کے پی میں گورنر راج کے تمام قانونی تقاضے پورے ہیں، کسی بھی وقت کچھ بھی ہو سکتا ہے، امیر مقام

گورنر راج یا ایمرجنسی کی دھمکیوں سے اپنے مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹوں گا، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی

شہریوں نے مطالبہ کیا کہ عدالت کو چاہیے کہ پی ٹی آئی کو کالعدم قرار دے اور اس کے رہنماؤں پر پابندی عائد کی جائے۔

شہریوں کا مزید کہنا تھا کہ صوبے میں ایسی حکومت ہونی چاہیے جو دہشتگردی کے خاتمے کے ئئے مؤثر اور بہتر حکمت عملی اپنائے، پولیس کے آپریشنل اختیارات اور انتظامی ڈھانچے کو سیاسی مداخلت سے محفوظ رکھنا ضروری ہے۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے