• اکتوبر 4, 2026
  • آخری اپڈیٹ اکتوبر 4, 2026 2:58 صبح
  • پاکستان

لانگ مارچ مؤخر ہونے کو ایمرجنسی کے معاملے کے خاتمے سے جوڑنا درست نہیں، وفاقی وزیر پارلیمانی امور

وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ سے متعلق ورکنگ مکمل کرلی گئی ہے، تاہم حتمی فیصلہ مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔

نجی ٹی وی کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے طارق فضل چوہدری نے کہا کہ لانگ مارچ مؤخر ہونے کو ایمرجنسی کے معاملے کے خاتمے سے جوڑنا درست نہیں، لانگ مارچ اور ایمرجنسی کا آپس میں کوئی تعلق نہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کی صورتحال کے تناظر میں ایمرجنسی کے معاملے پر غور کیا جارہا ہے۔ تحریک انصاف کی قیادت سے کہا جائے گا کہ خیبرپختونخوا حکومت کو دہشت گردی کے خلاف اقدامات میں وفاقی حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعاون کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے ایمرجنسی کے معاملے پر سنجیدگی سے غور کیا جارہا ہے اور اس حوالے سے تمام پہلوؤں پر مشاورت کے بعد حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا تھا کہ اگر وفاق کی جانب سے ایمرجنسی یا گورنر راج لگایا گیا تو ہم ہر آپشن استعمال کریں گے۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے