حکومت مطالبات کو تسلیم کرنے میں جتنی دیر لگائے گی ملک کو اتنا ہی نقصان ہوگا، شوکت یوسفزئی
پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخوا کے ترجمان شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ مطالبات تسلیم ہونے تک لانگ مارچ ختم نہیں ہوگا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف خیبر پختون خواہ کے ترجمان شوکت یوسف زئی نے کہا کہ حکومت اپوزیشن مذاکرات کا نتیجہ جلد آجائے گا جس کا پوری قوم کو انتظار ہے اور امید ہے اچھی خبر ہی ملے گی۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کو آگے بڑھ کر ڈیڈ لاک ختم کرنے کیلیے کردار ادا کرنا چاہیے، ہمارا دو ٹوک مؤقف ہے کہ مطالبات تسلیم ہونے تک لانگ مارچ ختم نہیں ہوگا، مطالبات کو ماننے میں جتنی دیر لگے گی ملک کو اتنا ہی نقصان ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ اب وقت اگیا ہے کہ حکومت پی ٹی ائی کو سیاسی اسپیس دے۔
ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
