• اکتوبر 5, 2026
  • آخری اپڈیٹ اکتوبر 5, 2026 10:46 شام
  • پاکستان

تقریباً پانچ سال بعد مارول کی بلاک بسٹر نے ایک بار پھر عالمی باکس آفس پر برتری حاصل کرلی ہے

مارول اسٹوڈیوز کی سپر ہیرو فلم ’ایونجرز: اینڈ گیم‘ نے دوبارہ ریلیز کے بعد باکس آفس پر ایک اور بڑا ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے اور دنیا کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بن گئی ہے۔

2019 میں ریلیز ہونے والی اس فلم کی عالمی کمائی اب تقریباً 2.925 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے، جبکہ جیمز کیمرون کی فلم ’اوتار‘ کی مجموعی باکس آفس آمدنی تقریباً 2.923 ارب ڈالر ہے۔

’ایونجرز: اینڈ گیم‘ کی حالیہ دوبارہ نمائش نے اس کی مجموعی کمائی میں نمایاں اضافہ کیا، جس کے نتیجے میں فلم نے ایک مرتبہ پھر سب سے زیادہ آمدنی حاصل کرنے والی فلم کا اعزاز حاصل کرلیا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ اعزاز پہلے بھی ’ایونجرز: اینڈ گیم‘ کے پاس رہ چکا ہے، تاہم 2021 میں دوبارہ ریلیز ہونے کے بعد ’اوتار‘ نے اسے پیچھے چھوڑ دیا تھا۔ اب تقریباً پانچ سال بعد مارول کی بلاک بسٹر نے ایک بار پھر عالمی باکس آفس پر برتری حاصل کرلی ہے۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے