• اکتوبر 5, 2026
  • آخری اپڈیٹ اکتوبر 5, 2026 11:26 شام
  • پاکستان

متاثرہ بچہ یونین کونسل غنڈی اے کا رہائشی ہے، رواں سال پولیو کے 6 میں سے 5 کیسز خیبر پختونخوا سے رپورٹ ہوئے

خیبر ڈسٹرکٹ سے پاکستان میں 2026ء کا چھٹا پولیو کیس رپورٹ ہوا ہے، خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر کی تحصیل جمرود سے 7 سالہ بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی۔

نیشنل ای او سی کے مطابق متاثرہ بچہ یونین کونسل غنڈی اے کا رہائشی ہے، رواں سال پولیو کے 6 کیسز میں سے 5 خیبر پختونخوا سے رپورٹ ہوئے، جنوبی خیبر پختونخوا سے رواں سال پولیو کے 4 کیسز سامنے آئے، خیبر پختونخوا اور خیبر پشاور بلاک میں پولیو وائرس کی منتقلی بدستور جاری ہے خیبر ڈسٹرکٹ میں پولیو کیس کی جامع تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

حکام کے مطابق ہائی رسک علاقوں میں بچوں تک ویکسین کی رسائی مزید بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، بڑے عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے لیے زبانی اور انجیکشن ویکسین دینے کی مہم کی تیاری شروع کردی گئی، ہائی رسک علاقوں میں معمول کی حفاظتی ویکسینیشن مزید بہتر بنانے کے اقدامات جاری ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستان میں 2025ء میں پولیو کے 31 کیسز رپورٹ ہوئے، رواں سال تعداد 6 ہو گئی ہے، رواں سال چار بڑی پولیو مہمات میں 4 کروڑ 50 لاکھ سے زائد بچوں کو متعدد بار ویکسین پلائی گئی۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے