• اکتوبر 5, 2026
  • آخری اپڈیٹ اکتوبر 5, 2026 11:08 شام
  • پاکستان

اداکار نے کہا کہ ان کا مقصد کسی فرد، برادری یا ادارے کے جذبات کو ٹھیس پہنچانا نہیں تھا

بالی ووڈ اداکار سنجے دت نے بھارت میں خود کو پہلے جیسا پُرسکون محسوس نہ کرنے سے متعلق اپنے بیان پر وضاحت پیش کردی ہے۔ اداکار کے اس بیان پر انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا، جو انہوں نے شیکھر سمن کے شو کے دوران دیا تھا۔

’مُنّا بھائی ایم بی بی ایس‘ کے اداکار نے اب سوشل میڈیا پر جاری وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ ان کا مقصد کسی فرد، برادری یا ادارے کے جذبات کو ٹھیس پہنچانا نہیں تھا۔

سنجے دت نے وضاحت کی کہ مذکورہ گفتگو پہلے سے طے شدہ اسکرپٹ کا حصہ تھی اور ان کا مقصد پروگرام میں کچھ مزاح اور ہلکا پھلکا پن شامل کرنا تھا۔ ان کے بقول ان کے تبصرے اسی اسکرپٹڈ گفتگو کے تناظر میں کیے گئے، جس میں مزاح اور طنز کا انداز اختیار کیا گیا تھا۔

اداکار نے اپنے بیان میں ’مُنّا بھائی‘ فلموں میں دکھائے گئے انداز کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ان کے تبصروں کے پیچھے بھی وہی مزاح موجود تھا، خصوصاً ’گاندھی گیری‘ کا تصور، جس کے ذریعے محبت، اپنائیت، اتحاد اور خیرسگالی کا پیغام دینے کی کوشش کی گئی تھی۔

سنجے دت کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے ان کے الفاظ کو اصل سیاق و سباق سے ہٹ کر سمجھا گیا۔ انہوں نے ایک بار پھر واضح کیا کہ ان کا مقصد کسی کی دل آزاری کرنا نہیں تھا۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے