• اکتوبر 5, 2026
  • آخری اپڈیٹ اکتوبر 5, 2026 8:08 شام
  • پاکستان

سلمان علی آغا سے قیادت واپس لینے کا حتمی فیصلہ کرلیا گیا، باضابطہ اعلان کچھ دیر میں ہوگا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹی 20 ٹیم کی کپتانی کیلیے نئے کھلاڑی کا انتخاب کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کو ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق پی سی بی ہیڈکوارٹرز میں ٹی ٹوئنٹی کپتان کی تبدیلی سے متعلق اہم اجلاس ہوا جس میں ٹی ٹوئنٹی کپتان تبدیل کرنے کی منظوری دے دی گئی۔

ذرائع کے مطابق صاحبزادہ فرحان کو پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ سلمان علی آغا سے قیادت واپس لے لی جائے گی۔

ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت میں تبدیلی کا فیصلہ ایشین گیمز کے بعد سامنے آیا ہے۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے