ٹی وی اینکر براہِ راست نشریات کے دوران ’’اچانک غائب‘‘ ہو گئی!
دنیا میں پہلی بار ’’موٹے‘‘ بچوں کی تعداد ’’دُبلے‘‘ بچوں سے زیادہ ہو گئی!
برف کے بیچوں بیچ آتش فشاں پھٹ پڑا، حیرت انگیز ویڈیو
دنیا کا ویران جزیرہ جہاں 34 سال بعد پہلے بچے کی پیدائش نے سب کو حیران کر دیا
دبئی(28 ستمبر 2026): متحدہ عرب امارات میں ایک معروف کمپنی کی جانب سے ملازمت کے خواہشمند افراد کے لیے ایک دلچسپ موقع فراہم کیا گیا ہے۔
ابوظہبی کی معروف ایرو اسپیس کمپنی ’سناد‘ نے العین میں اپنے نئے جی ٹی ایف انجن مینٹیننس سینٹر کے حوالے سے کہا ہے کہ اس مرکز کے لیے ایک ہزار سے زائد تکنیکی ماہرین کی ضرورت ہوگی۔
رپورٹ کے مطابق کمپنی کا ہدف یہ ہے کہ اس بڑی افرادی قوت کا بیشتر حصہ ملک کے اندر ہی یونیورسٹیوں کے تعاون، خصوصی ٹرینی پروگراموں اور آن دی جاب ٹریننگ کے ذریعے تیار کیا جائے۔
سناد کے گروپ چیف فنانشل آفیسر اور ایس وی پی (اثاثہ جات کے انتظام کے ڈویژن) کاشیش کوہلی نے ‘خلیج نیوز’ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں بتایا کہ اس وقت پوری دنیا میں ہنر مند ایوی ایشن ورکرز کی شدید قلت پائی جاتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس عالمی مسئلے سے نمٹنے کے لیے صرف بیرون ملک سے غیر ملکیوں کی درآمد پر انحصار نہیں کیا جائے گا، بلکہ مقامی ٹیلنٹ کو ابھارنا ہماری اولین ترجیح ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ کمپنی یونیورسٹیز کے ساتھ مل کر کام کرے گی تاکہ زمینی سطح سے ہی بہترین قیادت اور تکنیکی عملہ تیار کیا جا سکے۔
رپورٹ کے مطابق 2026 کے پہلے نصف میں سناد کی مجموعی افرادی قوت 44 فیصد اضافے کے ساتھ 898 ملازمین تک پہنچ گئی۔اس دوران اماراتائزیشن کی شرح 36.9 فیصد رہی، جبکہ سینئر قیادت کے عہدوں پر 51.6 فیصد یو اے ای کے شہری تعینات ہیں۔
گلف میڈیا کے مطابق سناد اس وقت العین میں دو جدید ترین پراجیکٹس پر تیزی سے کام کر رہا ہے، یہ دنیا کا دوسرا سب سے بڑا جی ٹی ایف انجن مینٹیننس سینٹر ہوگا جو 64,000 مربع میٹر سے زائد رقبے پر محیط ہے اور 2028 میں باضابطہ طور پر کام شروع کر دے گا۔
480 ملین درہم کی لاگت سے بننے والا یہ 17,600 مربع میٹر کا مرکز 350 سے زائد نئی ملازمتیں پیدا کرے گا اور سالانہ 65,000 مرمت شدہ پرزے فراہم کرے گا، جس کا آغاز 2030 تک متوقع ہے۔
کاشیش کوہلی نے بتایا کہ اس وقت ایوی ایشن انڈسٹری کو ’جنریشنل سپر سائیکل ‘ کا سامنا ہے۔ اولیور وائمین کی رپورٹس کے مطابق، دنیا بھر کا کمرشل فلیٹ 2035-2036 تک 30,000 طیاروں سے بڑھ کر تقریباً 41,000 تک پہنچ جائے گا۔
عالمی سپلائی چین کے دباؤ اور تاخیر سے بچنے کے لیے سناد نے مرمت اور ٹیسٹنگ کے عمل کو اندرونی طور پر وسعت دی ہے، تاکہ ایئر لائنز کو بروقت اور بہتر معاونت فراہم کی جا سکے۔
