• ستمبر 28, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 28, 2026 6:18 شام
  • پاکستان

ٹی وی اینکر براہِ راست نشریات کے دوران ’’اچانک غائب‘‘ ہو گئی!

دنیا میں پہلی بار ’’موٹے‘‘ بچوں کی تعداد ’’دُبلے‘‘ بچوں سے زیادہ ہو گئی!

برف کے بیچوں بیچ آتش فشاں پھٹ پڑا، حیرت انگیز ویڈیو

دنیا کا ویران جزیرہ جہاں 34 سال بعد پہلے بچے کی پیدائش نے سب کو حیران کر دیا

امریکی فوج نے ایک بار پھر آبنائے ہرمز پر ایرانی کنٹرول کا دعویٰ مسترد کر دیا۔

سینٹ کام کے مطابق ایرانی پاسداران انقلاب کا آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول کا دعویٰ جھوٹا ہے ایران کے پاس بحریہ نہیں امریکی فوج نے اسے تباہ کر دیا تھا۔

سینٹ کام کا کہنا ہے کہ ایران آبنائےہرمز کنٹرول نہیں کر رہا، چند ماہ کے دوران ہزاروں جہاز آزادانہ طور پر آبنائے ہرمز سے گزرے ہیں بحری جہازوں کا آزادانہ گزرنا ہی ایران کے بےبنیاد دعوے کا سب سے بڑا ثبوت ہے۔

سینٹ کام نے دعویٰ کیا کہ اب تک 1ارب بیرل سے زیادہ تیل بھی آبنائےہرمز کے راستے سے منتقل ہو چکا ہے۔

آبنائے ہرمز سے روازنہ کتنا تیل آرہا ہے؟ امریکا کا بڑا دعویٰ

کمانڈر سینٹ کام نے کہا کہ گزشتہ چند ماہ میں آبنائے ہرمز سے 2 ہزار سے زائد تجارتی جہاز بھی گزرے ہیں، امریکا ناکہ بندی کے باعث ایران ایک بیرل تیل بھی برآمد نہیں کرسکا ہے۔

ایڈمرل بریڈ کوپر کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز سے بحری آمدورفت بڑھانے کے لیے امریکا خلیجی شراکت داروں سے مل کر کام کررہا ہے، دو ہفتوں میں خام تیل، ایل این جی ودیگر سامان کی ترسیل گزشتہ 6 ماہ کے مقابلے میں سب سے زیادہ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا خطے کے شراکت داروں کے فضائی دفاع کو بہتر بنانے پر کام کررہا ہے، ڈرون حملوں سے نمٹنے کے لیے نیا مشترکہ یونٹ بنانے پر بھی کام کیا جارہا ہے۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے