• ستمبر 28, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 28, 2026 6:18 شام
  • پاکستان

ٹی وی اینکر براہِ راست نشریات کے دوران ’’اچانک غائب‘‘ ہو گئی!

دنیا میں پہلی بار ’’موٹے‘‘ بچوں کی تعداد ’’دُبلے‘‘ بچوں سے زیادہ ہو گئی!

برف کے بیچوں بیچ آتش فشاں پھٹ پڑا، حیرت انگیز ویڈیو

دنیا کا ویران جزیرہ جہاں 34 سال بعد پہلے بچے کی پیدائش نے سب کو حیران کر دیا

ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا ہے کہ الٰہی پیمانوں کے مطابق ایران دنیا کی سب سے بڑی طاقت ہے دشمن ملک کو جس دور میں واپس لے جانا چاہتے ہیں وہ ذلت کا زمانہ تھا ماضی کا دور پسماندگی اور ایران اسلامی دنیا کے اندر انحصار کا شکار تھا۔

سپریم لیڈر نے کہا کہ موجودہ دور ترقی، وقار، خودمختاری اور عظیم الشان ساکھ کا حامل ہے آج کچھ لوگ دنیاوی حساب کتاب کے مطابق ہمیں چوتھی بڑی طاقت سمجھتے ہیں، دنیاوی حساب سے ہٹ کر الٰہی معیار ایران کو دنیا کی سب سے بڑی طاقت قرار دیتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران خود کو پیغمبر اسلام اور ان کی پاکیزہ آل سے منسلک رکھتا ہے ایرانی عوام پاکیزہ ہستیوں سے گہری عقیدت رکھتے ہیں ایرانی عوام حق کی سربلندی کی راہ میں کسی بھی چیز سے نہیں ڈرتے۔

مجتبیٰ خامنی ای نے کہا کہ ماضی میں ایران کے جنوب کے دونوں سمندر دشمن افواج کےلیےکھیل کا میدان تھے آج مجاہدین کی کاری ضربوں سے دشمن عربوں کی سمندری حدود کے قریب نہیں آتا۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے