اے آئی سے ایک ارب افراد کی اموات، بل گیٹس نے خبردار کردیا
دو شوہروں اور بیٹے کا پراسرار قتل : پھانسی پانے والی عورت کی لرزہ خیز کہانی
شہزادہ ہیری نے وعدہ پورا کرنے کے لیے کینیڈا میں طیارے سے چھلانگ لگادی
شوہر کے دوسری لڑکی کیساتھ ڈانس کرنے پر ناراض بیوی نے انتہائی قدم اٹھا لیا
اسلام آباد (27 ستمبر 2026): بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی سے متعلق اپنی بہن کو اہم پیغام دیا ہے۔
اڈیالہ جیل میں قید پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان نے اپنی بہن نورین نیازی کو وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سے متعلق کیا پیغام دیا، وہ اے آر وائی نیوز سامنے لے آیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے نورین نیازی سے کہا کہ سہیل آفریدی نے ان کے لیے کچھ نہیں کیا۔ وکیل کو پیغام دیا تھا کہ سہیل آفریدی وزارت اعلیٰ چھوڑ دے۔
ذرائع کے مطابق اس موقع پر نورین نیازی نے بانی پی ٹی آئی کو بتایا کہ سہیل آفریدی نے 27 ستمبر کو لانگ مارچ کا اعلان کیا ہے۔
نورین نیازی نے اپنے بھائی کو مزید کہا کہ وزیراعلیٰ کیخلاف کچھ ایم پی ایز کا گروپ بھی ہے جو علی امین کا ہے۔ عمران خان نے پوچھا کہ کتنے ایم پی ایز خلاف ہیں تو نورین نیازی نے بتایا کہ 35 کے قریب ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ عمران خان نے کہا کہ سہیل آفریدی 27 کو اگر اسلام آباد مارچ لے کر نہیں آتا تو اس کے خلاف عدم اعتماد لے آئیں۔ علی امین کو پیغام دیں کہ اگر سہیل آفریدی اسلام آباد نہ آئے تو اس کے خلاف عدم اعتماد لے آئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نورین نیازی کا پیغام سہیل آفریدی تک پہنچا، تو پروگرام میں مزید تبدیلی کی گئی۔ خیبر پختونخوا کے سول افسر نے چند ارکان اسمبلی اور اہم کارکنوں کے نام، ٹھکانوں کی اطلاع اداروں کو پہنچائی۔
ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ سہیل آفریدی سے اہم وفاقی وزیر مسلسل رابطے میں ہیں اور مشترکہ حکمت عملی اپنائی جا رہی ہے۔
