• ستمبر 27, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 27, 2026 4:35 شام
  • پاکستان

ویسے تو طفیلی کیڑے اکثر لوگوں کے نظام ہاضمہ تک پہنچ جاتے ہیں مگر فلپائن میں تو ایک خاتون کو بہت عجیب مسئلے کا سامنا ہوا۔

نیو انگلینڈ جرنل آف میڈیسن میں شائع ایک تحقیقی مقالے میں بتایا گیا کہ یہ خاتون اچانک مرگی کے دوروں کا سامنا کرنے لگی تھی اور پھر ڈاکٹر سے رجوع کیا۔

خاتون کے مسئلے نے طبی ماہرین کو سر کھجانے پر مجبور کر دیا تھا کیونکہ ابتدائی ٹیسٹوں میں ثابت ہوا تھا کہ خاتون بالکل ٹھیک ہے۔

مگر جب دماغ کا ایم آر آئی اسکین کرایا گیا تو دماغ میں کچھ غیرمعمولی نظر آیا۔

پہلے ڈاکٹروں کے لیے طے کرنا مشکل تھا کہ یہ رسولی ہے یا طفیلی کیڑے وہاں تک پہنچ گئے ہیں۔

ڈاکٹروں کو شبہ تھا کہ یہ کوئی طفیلی کیڑا ہے اور ٹیسٹ کے نتائج سے بھی یہی عندیہ ملا۔

مرگی کے دوروں کے دوران خاتون کا جسم پر کنٹرول ختم ہو جاتا تھا جبکہ دایاں بازو اور ٹانگ کانپتے رہتے تھے، مگر کوئی اور علامت جیسے درد سر، کمزوری، بے ہوشی، بینائی دھندلانے یا دیگر کا سامنا نہیں ہوا۔

ایم آر آئی اسکین میں ان کیڑوں کے انڈوں کو دیکھا گیا تھا جو مشرقی اور جنوب مشرقی ایشیا میں کافی عام ہوتے ہیں۔

یہ کیڑے رگوں اور اعضا میں سفر کرتے رہتے ہیں اور مسائل کا سامنا اس وقت ہوتا ہے جب ان کی تعداد بڑھ جاتی ہے جبکہ انڈے اعضا میں جمع ہونے لگتے ہیں۔

مگر عام طور پر یہ کیڑے دماغ میں نہیں پہنچتے جبکہ ڈاکٹروں کے لیے کھوپڑی کھول کر جائزہ لینا بھی ممکن نہیں تھا۔

تو ڈاکٹروں نے خاتون کے فضلے کے نمونوں کا تجزیہ کیا اور اس میں درجنوں انڈوں کو دریافت کیا۔

خوش قسمتی سے اس مسئلے کا علاج آسان ہوتا ہے۔

ڈاکٹروں نے خاتون کو مختلف ادویات دے کر گھر بھیجا اور 3 ماہ بعد خاتون کے دورے رک گئے۔

بعد ازاں ایم آر آئی اسکین سے بھی ثابت ہوا کہ اب خاتون کا دماغ کیڑوں سے پاک ہوچکا ہے۔

بھارت: بندر شراب کی دکان میں گھس کر شراب پی کر مدہوش، ویڈیو وائرل

78 سالہ خاتون نے 'فورٹ نائٹ' گیم میں معمر ترین اسٹریمر کا ورلڈ ریکارڈ نام کرلیا

اس تصویر میں چھپے تیندوے کو تلاش کرسکتے ہیں؟

اسکاٹ لینڈ کے ایک جزیرے میں 3 دہائیوں سے زائد عرصے بعد پہلی بار بچے کی پیدائش

وہ ہائی وے اوور چینج جو دیکھنے والوں کو دنگ کر دیتا ہے

خریدتے وقت تازہ اور اچھی کوالٹی کے انڈوں کی پہچان کیسے کی جائے؟

118 سال پرانی جیل جسے پرتعیش ہوٹل میں تبدیل کر دیا گیا

کیا اس دلچسپ پہیلی کا جواب دے سکتے ہیں؟

سال کا وہ دن جب پوری دنیا میں دن اور رات کا دورانیہ 12، 12 گھنٹوں کا ہو جاتا ہے

آخر تمام کمپنیوں کے اسمارٹ فونز مستطیل چوکور ہی کیوں ہوتے ہیں؟

6 سالہ بچی نے ریوبک کیوب حل کرنیکا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا

تصویر میں بلی اوپر جا رہی ہے یا نیچے اتر رہی ہے؟

تازہ ترین

• 6 منٹ پہلے لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کا شکار غیرملکی لڑکی کب کب پاکستان آئی؟ ٹریول ہسٹری سامنے آگئی

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کا شکار غیرملکی لڑکی کب کب پاکستان آئی؟ ٹریول ہسٹری سامنے آگئی

• 10 منٹ پہلے خاتون کے دماغ میں کیڑے اور ان کے انڈوں کی دریافت

• 16 منٹ پہلے عازمین حج کو گھر بیٹھے پیکج، دورانیہ اور رہائش میں ترمیم کی سہولت فراہم کردی گئی

عازمین حج کو گھر بیٹھے پیکج، دورانیہ اور رہائش میں ترمیم کی سہولت فراہم کردی گئی

• 38 منٹ پہلے بلوچستان: بھارتی سرپرستی میں سرگرم خوارج کیخلاف آپریشنز، چند روز کے دوران 70 سے زائد دہشتگرد ہلاک

بلوچستان: بھارتی سرپرستی میں سرگرم خوارج کیخلاف آپریشنز، چند روز کے دوران 70 سے زائد دہشتگرد ہلاک

• 47 منٹ پہلے گوگل میپس میں صارفین کیلئے ایک بہترین فیچر کا اضافہ

گوگل میپس میں صارفین کیلئے ایک بہترین فیچر کا اضافہ

• 54 منٹ پہلے ایک سال تک بینائی سے مکمل طور پر محروم رہا: ایچ ایس وائی کا انکشاف

ایک سال تک بینائی سے مکمل طور پر محروم رہا: ایچ ایس وائی کا انکشاف

• 1 گھنٹے پہلے امریکا میں طاقتور سمندری طوفان ساحل سے ٹکراگیا، نیویارک اور نیوجرسی میں ایمرجنسی نافذ

امریکا میں طاقتور سمندری طوفان ساحل سے ٹکراگیا، نیویارک اور نیوجرسی میں ایمرجنسی نافذ

• 2 گھنٹے پہلے پاک بحریہ کی پہلی کامیاب لائیو ویپن فائرنگ، طویل فاصلے تک مار کرنے والا شپ کروز میزائل فائر کیا

پاک بحریہ کی پہلی کامیاب لائیو ویپن فائرنگ، طویل فاصلے تک مار کرنے والا شپ کروز میزائل فائر کیا

ماخذ: Geo News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے