• ستمبر 27, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 27, 2026 3:58 شام
  • پاکستان

سکیورٹی فورسز نے گزشتہ چند روز کے دوران بلوچستان کے مختلف علاقوں میں فتنۃ الخوارج اور فتنۃ الہندوستان کے دہشتگردوں کیخلاف انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے 70 سے زائد دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق انٹیلی جنس ایجنسیوں کی جانب سے بلوچستان کے علاقے شعبان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں کی نشاندہی کی گئی۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ انٹیلی جنس اطلاعات پر سکیورٹی فورسز نے 21 ستمبر کو زیارت اورگرد و نواح میں کارروائی کی، سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں سے مقابلہ کرتے ہوئے متعدد ٹھکانےکلیئرکیے، یہ خوارج مقامی آبادی کے لیے خطرہ بن رہے تھے۔

• کوئٹہ اور کیچ میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 19 دہشتگرد ہلاک ہوگئے

• بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، فتنۃ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک

اس کے علاوہ فورسز نے 25 ستمبرکو نوشکی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا اور دہشتگردوں کے ٹھکانےکو نشانہ بنایا، آپریشن میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم 11 دہشت گرد ہلاک ہوئے، مند میں بھی سکیورٹی فورسز نے فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک کیے جبکہ کارروائی کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق گزشتہ 96 گھنٹوں کے دوران 70 سے زائد دہشت گرد ہلاک کیے جا چکے جس سے بھارتی پشت پناہی میں سرگرم افغان پراکسیز کو شدید دھچکا پہنچا ہے، دہشت گردی میں افغان طالبان رجیم کا ملوث ہونا امن کے لیے خطرے کا باعث ہے، اسے بھارت کی جانب سے پشت پناہی اور مکمل معاونت حاصل ہے۔

آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ عزمِ استحکام وژن کے تحت انسدادِ دہشت گردی مہم جاری رہےگی، سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں۔

پاک بحریہ کی پہلی کامیاب لائیو ویپن فائرنگ، طویل فاصلے تک مار کرنے والا شپ کروز میزائل فائر کیا

یو این میں وزیراعظم کے فلسطین سے متعلق الفاظ کو فلسطینی مشن نے سوشل میڈیا پر نمایاں کردیا

وزیر داخلہ منتخب نمائندے ہوتے تو جانتے کہ ارکان اسمبلی کو حاصل پارلیمانی استحقاق نئی ایجاد نہیں، اسپیکر کے پی اسمبلی

نیپرا کی بلند عمارتوں اور صنعتی صارفین کیلئے نئے گرڈ شیئرنگ چارجز کی تجویز

تحریک انصاف اور حکومت میں پس پردہ نصف درجن سے زائد ملاقاتیں بھی تعطل ختم کرنے میں ناکام

خیبر پختونخوا حکومت، گورنر راج لگانے کی تمام شرائط پر پورا اترتی ہے: رانا ثنا اللہ

کراچی: منگھوپیر میں نوجوان روشم حسین کے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے 20 روز سے جاری احتجاج ختم

این اے 168 میں ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ آج ہوگی

پاکستان کیلئے نامزد سعودی سفیر ڈاکٹر راجح بن طامی البقمی پاکستان پہنچ گئے

ڈیرہ اسماعیل خان: دھماکےکے زخمیوں کو لیجانے والی ایمبولینس پر فتنہ الخوارج کی فائرنگ، 2 ریسکیو اہلکار شہید

ڈیرہ اسماعیل خان میں مبینہ خودکش دھماکا، 2 سال کے بچے اور 2 خواتین سمیت 12 افراد شہید

پی ٹی آئی کا 27 ستمبر کے لانگ مارچ کا اعلان 'کھودا پہاڑ نکلا چوہا' ثابت ہوا، عطا تارڑ

تازہ ترین

• 6 منٹ پہلے بلوچستان: بھارتی سرپرستی میں سرگرم خوارج کیخلاف آپریشنز، چند روز کے دوران 70 سے زائد دہشتگرد ہلاک

• 15 منٹ پہلے گوگل میپس میں صارفین کیلئے ایک بہترین فیچر کا اضافہ

گوگل میپس میں صارفین کیلئے ایک بہترین فیچر کا اضافہ

• 22 منٹ پہلے ایک سال تک بینائی سے مکمل طور پر محروم رہا: ایچ ایس وائی کا انکشاف

ایک سال تک بینائی سے مکمل طور پر محروم رہا: ایچ ایس وائی کا انکشاف

• 43 منٹ پہلے امریکا میں طاقتور سمندری طوفان ساحل سے ٹکراگیا، نیویارک اور نیوجرسی میں ایمرجنسی نافذ

امریکا میں طاقتور سمندری طوفان ساحل سے ٹکراگیا، نیویارک اور نیوجرسی میں ایمرجنسی نافذ

• 1 گھنٹے پہلے پاک بحریہ کی پہلی کامیاب لائیو ویپن فائرنگ، طویل فاصلے تک مار کرنے والا شپ کروز میزائل فائر کیا

• 2 گھنٹے پہلے یو این میں وزیراعظم کے فلسطین سے متعلق الفاظ کو فلسطینی مشن نے سوشل میڈیا پر نمایاں کردیا

• 2 گھنٹے پہلے زمین سے باہر نظام شمسی کا وہ چاند جہاں کسی قسم کی زندگی موجود ہوسکتی ہے

زمین سے باہر نظام شمسی کا وہ چاند جہاں کسی قسم کی زندگی موجود ہوسکتی ہے

• 3 گھنٹے پہلے بھارت: بندر شراب کی دکان میں گھس کر شراب پی کر مدہوش، ویڈیو وائرل

بھارت: بندر شراب کی دکان میں گھس کر شراب پی کر مدہوش، ویڈیو وائرل

ماخذ: Geo News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے