ایران کو بیک وقت جنگ بھی لڑنی ہے اور مذاکرات بھی کرنے ہیں، اسپیکر پارلیمنٹ
تہران: ایران نے کہا ہے کہ جب تک اس کی شرائط پوری نہیں کی جاتیں اور امریکا کی جانب سے کیے گئے وعدوں پر عمل درآمد نہیں ہوتا، آبنائے ہرمز دوبارہ نہیں کھولی جائے گی۔
ایرانی نیم سرکاری خبر رساں ادارے فارس کے مطابق پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا کہ ایران کو بیک وقت جنگ بھی لڑنی ہے اور مذاکرات بھی کرنے ہیں۔
قالیباف کا کہنا تھا کہ تہران اپنے دشمنوں کا مقابلہ کرنے کے لیے فوجی طاقت استعمال کرے گا، جبکہ مناسب وقت آنے پر سفارت کاری کے ذریعے میدانِ جنگ میں حاصل ہونے والی پیش رفت کو مستحکم کیا جائے گا۔
ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
