• ستمبر 20, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 20, 2026 3:42 شام
  • پاکستان

ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی پر 6 اینٹوں کے بھٹے سیل

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر ڈرون، نائٹ اور ہاک آئی اسکواڈز کی آلودگی پھیلانے والے ذرائع پر مسلسل نظر ہے.

24 گھنٹے میں پنجاب بھر میں 362 بھٹوں اور 199 صنعتی یونٹس کی انسپیکشن، خلاف ورزی پر 11 صنعتی یونٹس سیل ہوئے.

ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی پر 6 اینٹوں کے بھٹے سیل، 2 ایف آئی آرز اور 8 لاکھ روپے جرمانہ وصول کیا گیا.

باربی کیو اور کمرشل ککنگ پوائنٹس کے خلاف کارروائی تیز کی گائی جس میں 205 مقامات کی چیکنگ، 59 پر سکشن ہڈز نصب کیے گئے.

دھوئیں کے اخراج پر 29 باربی کیو و کمرشل ککنگ پوائنٹس سیل، کمرشل کچنز میں سکشن ہڈز کی فعالیت بھی یقینی بنائی جارہی ہے. کمزور موسمی ہواؤں کے باوجود پنجاب حکومت کا جامع ایکشن پلان جاری ہے.

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے