• ستمبر 20, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 20, 2026 1:16 شام
  • پاکستان

ایران حقیقی طور پر سعودی عرب اور یمن کے درمیان جنگ ختم کرنا چاہتا ہے، محسن رضائی

تہران: ایران کے سکیورٹی چیف محسن رضائی نے کہا ہے کہ ایران جوہری ہتھیاروں کے پھیلاؤ کی روک تھام کے معاہدے سے دستبرداری کے امکان پر غور کر رہا ہے اور اس حوالے سے فیصلہ امریکا کے آئندہ رویے کو دیکھ کر کیا جائے گا۔

الجزیرہ کو انٹرویو دیتے ہوئے محسن رضائی نے کہا کہ ایران اپنے شہید رہنما علی خامنہ ای کے فتوے کے حوالے سے اپنے مؤقف پر اب بھی قائم ہے اور اس میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ مستقبل میں کیا ہوگا، اس بارے میں کچھ کہنا قبل از وقت ہے۔

محسن رضائی نے واضح کیا کہ ایران اس وقت یہ جائزہ لے رہا ہے کہ آیا اسے این پی ٹی سے دستبردار ہونا چاہیے یا نہیں۔ ان کے مطابق اس فیصلے کا انحصار امریکا کے اقدامات اور رویے پر ہوگا۔

دوسری جانب ایران کے سکیورٹی چیف نے سعودی عرب اور یمن کے درمیان جاری جنگ کے خاتمے میں مدد کی پیشکش بھی کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران حقیقی طور پر سعودی عرب اور یمن کے درمیان جنگ ختم کرنا چاہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر سعودی عرب اور یمن کی جانب سے ایران سے مدد طلب کی گئی تو تہران دونوں فریقوں کے درمیان امن کے حصول میں مدد کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔

محسن رضائی کے بیانات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب ایران، امریکا اور خطے کے دیگر ممالک کے درمیان کشیدگی برقرار ہے، جبکہ یمن میں حوثیوں اور سعودی عرب کے درمیان تنازع بھی علاقائی سلامتی کے لیے اہم مسئلہ بنا ہوا ہے۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے