• ستمبر 18, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 18, 2026 11:38 شام
  • پاکستان

19 سے 21 ستمبر پیر تک کیلیے پیٹرول کی قیمت 1 روپے 65 پیسے کم جبکہ ڈیزل 88 پیسے سستا کیا گیا ہے

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اوگرا نے حکومتی پیٹرولیم پرائسنگ میکنزم کے تحت 19 ستمبر تا 21 ستمبر 2026 کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی ایکس ڈپو قیمتوں میں ردوبدل کردیا۔

پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے اوگرا کی جانب سے تعین کردہ قیمتوں کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا جس کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 88 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 424 روپے 4 پیسے مقرر ہوگئی۔

اسی طرح پیٹرول کی قیمت میں1 روپے 65 پیسے فی لیٹر کمی کے ساتھ نئی قیمت 389 روپے 14 پیسے مقرر ہوگئی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں تبدیلیوں، پلاٹس ریٹس، پریمیم اور دیگر اخراجات کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیا گیا ہے۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے