• ستمبر 19, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 19, 2026 12:02 صبح
  • پاکستان

امام مسجد نبوی نے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کی خصوصی حرمت کا بھی ذکر کیا

مسجد نبوی کے امام و خطیب شیخ عبدالمحسن القاسم نے جمعے کے خطبے میں مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کی حرمت و تقدس پر زور دیتے ہوئے حوثی ملیشیا کی جانب سے مقدس شہروں کی سلامتی کو لاحق خطرات کی مذمت کی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق خطبے کے دوران امام مسجد نبوی نے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کی خصوصی حرمت کا بھی ذکر کیا اور مقدس شہروں کی سلامتی کو نشانہ بنانے یا وہاں کے رہائشیوں میں خوف پیدا کرنے والے حوثی حملوں کی مذمت کی۔

شیخ عبدالمحسن القاسم نے مدینہ منورہ کے لوگوں کو بلاجواز خوف زدہ کرنے کے حوالے سے نبی کریم ﷺ کی سخت تنبیہ بھی یاد دلائی اور کہا کہ اہلِ مدینہ کو ناحق خوف میں مبتلا کرنا انتہائی سنگین معاملہ ہے۔

شیخ عبدالمحسن القاسم نے خطبے میں کہا کہ اللہ تعالیٰ نے انسانوں کے درمیان عقل، رزق، حالات اور معاشرتی حیثیت میں فرق اپنی حکمت اور رحمت کے تحت رکھا ہے۔

انھوں نے کہا کہ یہی فرق لوگوں کو ایک دوسرے کا محتاج بناتے ہیں اور معاشرے میں باہمی تعاون اور استحکام کا ذریعہ بنتے ہیں۔ مال و دولت کی فراوانی یا غربت کسی شخص کے لیے اللہ کی رضا یا ناراضی کی علامت نہیں بلکہ انسان کے لیے آزمائش ہیں۔

شیخ عبدالمحسن القاسم نے مزید کہا کہ مومن کی زندگی آسائش میں شکر اور مشکلات میں صبر کے درمیان گزرتی ہے جبکہ حقیقی فضیلت کا معیار دولت یا سماجی حیثیت نہیں بلکہ تقویٰ اور نیک اعمال ہیں۔

یاد رہا ہے کہ 15 ستمبر کو سعودی فضائی دفاع نے مکہ مکرمہ کے جنوب میں ایک حوثی ڈرون کو تباہ کیا تھا۔ ڈرون مقدس شہر کی ممنوع فضائی حدود میں داخل ہونے سے پہلے ہی روک لیا گیا۔

اسی روز مسجد الحرام کے امام و خطیب شیخ بندر بلیلہ نے بھی اپنے خطبے میں مقدس مقامات اور بے گناہ شہریوں کی سلامتی کو اہم قرار دیتے ہوئے مکہ مکرمہ کو نشانہ بنانے کی مذمت کی تھی۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے