• ستمبر 17, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 17, 2026 12:42 صبح
  • پاکستان

جب ملازمہ کے سیب کھاتے ہی صدیوں پرانے نایاب ہیرے کی چوری پکڑی گئی

یہ شخص ’عورت‘ کیوں بن گیا؟ شاطرانہ چال!

عمان : سمندر کے اوپر سے گزرنے والا کیبل کار منصوبہ تیار

اے آئی انسانوں کی موت کا سبب بن سکتی ہے، خوفناک انکشاف

پاکستانی کی معروف گلوکارہ شائے گل نے ہانیہ عامر کے نئے گانے ’پابلو‘ اور اپنے گانے ’اِن سیکیورٹی‘ کے درمیان مماثلت پر خاموشی توڑ دی ہے۔

اداکارہ ہانیہ عامر کا گانا ’پابلو‘ سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے اس کا موازنہ شائے گل کے ’اِن سیکیورٹی‘ سے شروع کر دیا، جبکہ بعض صارفین نے ہانیہ پر شائے گل کے کام سے نقل کرنے کا الزام بھی عائد کیا۔

یہ بحث اس وقت مزید شدت اختیار کر گئی جب شائے گل نے ’اِن سیکیورٹی‘ کو ایک سال مکمل ہونے پر اس کا اکوسٹک ورژن شیئر کیا۔ پوسٹ کی ٹائمنگ دیکھتے ہوئے بعض مداحوں نے اسے ہانیہ عامر کیلئے بالواسطہ طنز قرار دے دیا۔

شائے گل نے ان قیاس آرائیوں کو مسترد کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں کبھی کسی سے نفرت نہیں کرتی، جسے گانے سے لطف اندوز ہونا ہے وہ ہو اور جس کو ڈرامہ بنانا ہے اس بات کا تو وہ بنائے ڈرامہ‘۔

View this post on Instagram A post shared by S H A E (@shaegilll)

A post shared by S H A E (@shaegilll)

انہوں نے وضاحت کی کہ گزشتہ ستمبر میں ان کا پہلا سولو گانا ریلیز ہوا تھا اور رواں ستمبر میں اکوسٹک ورژن شیئر کرنے کا مقصد صرف اس کی پہلی سالگرہ منانا تھا۔

گلوکارہ نے سوال اٹھایا کہ گانے کی سالگرہ منانے کو کسی پر طنز کیسے سمجھا جا سکتا ہے؟ انہوں نے مزید کہا کہ وہ ہر کمنٹ میں جا کر اپنی وضاحت نہیں دے سکتیں، مداح جو کرنا چاہیں وہ کریں۔

واضح رہے کہ شائے گل کے اکوسٹک ورژن کو آئمہ بیگ، عبدالحنان اور انورال خالد سمیت دیگر فنکاروں اور سوشل میڈیا شخصیات کی جانب سے بھی سراہا گیا ہے۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے