• ستمبر 17, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 17, 2026 1:18 صبح
  • پاکستان

جب ملازمہ کے سیب کھاتے ہی صدیوں پرانے نایاب ہیرے کی چوری پکڑی گئی

یہ شخص ’عورت‘ کیوں بن گیا؟ شاطرانہ چال!

عمان : سمندر کے اوپر سے گزرنے والا کیبل کار منصوبہ تیار

اے آئی انسانوں کی موت کا سبب بن سکتی ہے، خوفناک انکشاف

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عینا آصف کا کہنا ہے کہ مجھے بڑے ہونے سے ڈر لگتا ہے۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’مائی ری‘ اور ’بے بی باجی‘ میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ عینا آصف نے پروگرام ’گڈ مارننگ پاکستان‘ میں شرکت کی اور اس دوران مختلف موضوعات پر اظہار خیال کیا۔

جب میزبان ندا یاسر کے اداکار عدنان صدیقی سے سوال کیا کہ وہ کس چیز کو سب سے زیادہ یاد کرتے ہیں یا کیا تبدیل کرنا چاہتے ہیں؟

جواب میں عدنان صدیقی نے کہا کہ وہ اپنے بچپن میں واپس جانا چاہتے ہیں اور اسے انجوائے کرنا چاہتے ہیں تو عینا آصف نے کہا کہ میں بڑے ہونے سے واقعی ڈرتی ہوں خاص طور پر جب میں بڑوں کو سنتی ہوں تو میں خوفزدہ ہو جاتی ہوں، یہ خوفناک اور ڈراؤنا لگتا ہے۔

یہ پڑھیں: عینا آصف نے اپنی عمر سے متعلق لب کشائی کردی

اداکارہ نے کہا کہ میں ہمیشہ بڑوں کو دیکھتی ہوں کہ وہ ٹینشن اور پریشانی میں رہتے ہیں اور ان کے پاس فکر کرنے کے لیے کوئی نہ کوئی بات ہوتی ہے۔

عینا آصف نے کہا کہ اب شعور آنے کے بعد ہم جانتے ہیں کہ بزرگوں کو مختلف قسم کے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے جنہیں سمجھنا ہمارے لیے مشکل ہوتا ہے۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے