• ستمبر 10, 2026
  • Last Update ستمبر 10, 2026 11:35 شام
  • پاکستان

امریکی حکام نے انکشاف کیا ہے کہ ایران نے اپنی زیرِ زمین تنصیبات میں پہلے سے ذخیرہ شدہ پرزہ جات کی مدد سے بیلسٹک میزائلوں کی پیداوار دوبارہ شروع کر دی ہے۔

امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ جنگ کے ابتدائی مرحلے میں میزائل سائٹس اور صنعتی تنصیبات پر حملوں کے باوجود ایران مائع ایندھن اور ٹھوس ایندھن والے میزائلوں کی اسمبلنگ میں مصروف ہے۔

اس حوالے سے انٹیلی جنس رپورٹس میں جنوب مشرقی ایران میں واقع 'خوجیر' میزائل بیس سمیت کئی زیرِ زمین مقامات پر سرگرمیوں کی نشاندہی کی گئی ہے اور حکام کا کہنا ہے کہ مزید حملوں سے بچنے کے لیے ایران اب نئی زیرِ زمین تنصیبات بھی تعمیر کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

امریکی اور علاقائی حکام نے واضح کیا ہے کہ ایران فی الحال موجودہ پرزہ جات سے ہی میزائل اسمبل کر رہا ہے۔

امریکا اور اسرائیل نے میزائل اور ان کے پرزے تیار کرنے والی کئی اہم صنعتی تنصیبات کو شدید نقصان پہنچایا ہے جبکہ بحری ناکہ بندی کی وجہ سے ٹھوس ایندھن کے اجزا اور پرزہ جات کی درآمد انتہائی مشکل ہو گئی ہے۔

عرب حکام کے مطابق مائع ایندھن بنانے والی کیمیائی تنصیبات اور ٹھوس ایندھن تیار کرنے والے انڈسٹریل مکسرز کی تباہی بھی بڑے پیمانے پر میزائل سازی کی راہ میں اہم رکاوٹ ہے۔

اخبار کے مطابق یہ نئی پیش رفت ظاہر کرتی ہے کہ ایران کے میزائل پروگرام کو مکمل طور پر تباہ کرنا کافی مشکل ہے۔

رپورٹ کے مطابق سیٹلائٹ تصاویر سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایران پلوں اور سڑکوں سے لے کر پیداواری مراکز تک ہر چیز جس تیزی سے دوبارہ تعمیر کر رہا ہے اس نے اسرائیلی حکام کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔

اخبار کے مطابق ایران نے امریکی اور اسرائیلی فضائی حملوں میں تباہ ہونے والے میزائل اڈوں کی سرنگوں کے راستے بحال کر دیے ہیں اوراسرائیلی فوج کے جائزوں کے مطابق ان زیر زمین تنصیبات کے اندر موجود ہتھیار ممکنہ طور پر اب بھی بالکل محفوظ حالت میں ہیں۔

ایران کے ساتھ جنگ ٹرمپ کی مدت صدارت کے اختتام تک جاری رہ سکتی ہے: سینیئر مشیروں کا انتباہ

فراڈ کے الزامات کے بعد سابق بنگلادیشی وزیر اعظم حسینہ واجد کی بیٹی نے عالمی ادارہ صحت سے استعفیٰ دیدیا

الجزائر نے متحدہ عرب امارات کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان کردیا

موسمیاتی تبدیلیوں کا اثر، اگست 2026 انسانی تاریخ کا گرم ترین مہینہ قرار

ایران نے امریکی پابندیوں سے بچنے کیلئے چین سے بارٹر تجارت شروع کردی

ایران کا ٹرمپ پر اکشے کمار کی میم کے ذریعے طنز

بھارت: چلتی اسکول وین سے گر کر تیسری جماعت کا طالب علم ہلاک

یمن کے وزیر دفاع کے قافلے پر حملہ، یرغمال بنائے جانے کا دعویٰ

صدر ٹرمپ کا مڈٹرم انتخابات میں ریپبلکن پارٹی کی کامیابی پر امریکی شہریوں کیلئے انعام کا اعلان

امریکا حقیقی معنوں میں امن چاہتا ہے تو خطے میں عدم استحکام پر مبنی مداخلت بند کرے: ایران نے واضح کردیا

برطانوی بادشاہ چارلس نے شہزادہ ہیری کے ارمان کیسے ٹھنڈے کیے؟

عالمی جوہری توانائی ایجنسی نے پچھلے 20 برسوں میں پہلی مرتبہ سلامتی کونسل سے ایران کی شکایت لگا دی

تازہ ترین

• 4 منٹ پہلے حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا

• 8 منٹ پہلے ایران نے زیر زمین تنصیبات میں بیلسٹک میزائلوں کی تیاری دوبارہ شروع کردی: امریکی اخبار

• 54 منٹ پہلے پیٹرولیم لیوی پر مذاکرات: حکومت نے جماعت اسلامی سے مزید تین دن کا وقت مانگ لیا

پیٹرولیم لیوی پر مذاکرات: حکومت نے جماعت اسلامی سے مزید تین دن کا وقت مانگ لیا

• 2 گھنٹے پہلے پاکستان میں طبی تعلیم کیلئےکسی مخصوص قومیت یا افغان طلبا پرکوئی پابندی نہیں، پی ایم ڈی سی

پاکستان میں طبی تعلیم کیلئےکسی مخصوص قومیت یا افغان طلبا پرکوئی پابندی نہیں، پی ایم ڈی سی

• 3 گھنٹے پہلے ایران کے ساتھ جنگ ٹرمپ کی مدت صدارت کے اختتام تک جاری رہ سکتی ہے: سینیئر مشیروں کا انتباہ

• 3 گھنٹے پہلے مفتی اعظم پاکستان سے ڈیجیٹل اور ورچوئل اثاثوں کی لین دین میں رہنمائی حاصل کررہے ہیں، بلال بن ثاقب

مفتی اعظم پاکستان سے ڈیجیٹل اور ورچوئل اثاثوں کی لین دین میں رہنمائی حاصل کررہے ہیں، بلال بن ثاقب

• 3 گھنٹے پہلے وہ عام نشانیاں جو جسم میں خون کی کمی کا اشارہ دیتی ہیں

وہ عام نشانیاں جو جسم میں خون کی کمی کا اشارہ دیتی ہیں

• 4 گھنٹے پہلے محض 3 منٹ کی اس ورزش سے آپ امراض قلب کا خطرہ کم کرسکتے ہیں

محض 3 منٹ کی اس ورزش سے آپ امراض قلب کا خطرہ کم کرسکتے ہیں

ماخذ: Geo News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے