• ستمبر 21, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 21, 2026 12:16 شام
  • پاکستان

ملزم کونین شاہ نے گزشتہ شب اپنے سسر کے ہمراہ پروفیسر عارف ساقی کے گھر جا کر ملاقات کی

جامعہ کراچی کے پروفیسر عارف خان ساقی پر تشدد کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، جس میں ملزم کونین شاہ نے پروفیسر عارف خان ساقی سے ملاقات کرکے معافی مانگ لی۔

تفصیلات کے مطابق ملزم کونین شاہ نے گزشتہ شب اپنے سسر کے ہمراہ پروفیسر عارف ساقی کے گھر جا کر ملاقات کی۔ پروفیسر عارف خان ساقی نے معافی مانگنے پر ملزم کونین شاہ کو معاف کر دیا۔

پروفیسر عارف خان ساقی کے مطابق کونین علی شاہ کے والد بھی وقتاً فوقتاً گھر تشریف لاتے رہے ہیں، تاہم اب صلح ہوگئی، حادثے کے نتیجے میں بھتیجے کی گاڑی کو پہنچنے والے نقصان کا ازالہ بھی کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ تشدد کیس کا ملزم کونین شاہ عدالت سے ضمانت پر ہے۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے