• ستمبر 16, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 16, 2026 12:38 شام
  • پاکستان

عمان : سمندر کے اوپر سے گزرنے والا کیبل کار منصوبہ تیار

اے آئی انسانوں کی موت کا سبب بن سکتی ہے، خوفناک انکشاف

اسمارٹ گلاسز : خواتین کی خفیہ ویڈیوز کیخلاف اہم اقدام

چلتی ٹرین کے ساتھ مسافر کے گھسٹنے کی لزرہ خیز ویڈیو

ممبئی: بھارتی عدالت نے چیک باؤنس سے متعلق مالی تنازع میں سیئر اداکار راجپال یادیو کو مزید دو ہفتے کی مہلت دے دی، تاہم عدالت نے واضح کیا ہے کہ یہ انہیں دی جانے والی آخری مہلت ہے۔ انہیں کم از کم 2 کروڑ بھارتی روپے سپریم کورٹ رجسٹری میں جمع کرانے ہوں گے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس سوریا کانت کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کے دوران راجپال یادیو کے سابقہ طرز عمل پر سخت تحفظات ظاہر کئے۔

رپورٹس کے مطابق چیف جسٹس نے سوال کیا کہ ماضی کے رویے کو دیکھتے ہوئے عدالت ان کے وعدے پر کیسے بھروسہ کرسکتی ہے؟ انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ راجپال یادیو بالی ووڈ میں اداکاری اور ڈراما کرنے کے ماہر ہیں اور عدالت میں بھی وہی طرز عمل اختیار کررہے ہیں۔

اس موقع پر اداکار کے وکیل کی یقین دہانی پر عدالت نے دو ہفتے کی مہلت منظور کرلی۔ وکیل نے وعدہ کیا کہ اداکار مقررہ مدت میں 2 کروڑ جمع کرا دیں گے، جبکہ باقی واجب الادا رقم کے لیے ضمانت بھی فراہم کی جائے گی۔

عدالت نے راجپال کو گرفتاری سے حاصل عبوری تحفظ بھی 5 اکتوبر کو ہونے والی اگلی سماعت تک برقرار رکھا ہے، تاہم انہیں اپنا پاسپورٹ عدالت میں جمع کرانے کے لئے کہہ دیا گیا ہے۔

سلمان خان کی راجپال یادیو کے لیے کی گئی پوسٹ وائرل

واضح رہے کہ مذکورہ تنازع 2010 میں شروع ہوا تھا، جب راجپال نے اپنی ہدایت کاری میں بننے والی پہلی فلم ”اتا پتہ لاپتہ“ کے لیے ایک نجی ادارے سے 5 کروڑ روپے قرضہ حاصل کیا تھا، فلم ناکام ہونے کے بعد وہ رقم واپس نہ کرسکے اور سود سمیت واجب الادا رقم تقریباً 9 کروڑ روپے تک پہنچ گئی ہے۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے