رپورٹ کے مطابق 28 فروری سے 30 جون تک جنگ پر امریکی اخراجات تقریباً 33.4 ارب ڈالر رہے
تہران: ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران امریکا کے ساتھ جاری جنگ میں امریکی نقصانات کی مزید تفصیلات سامنے لائے گا۔ انہوں نے امریکی محکمہ دفاع کی حالیہ رپورٹ کو ’’آئس برگ کا صرف سرا‘‘ قرار دیا ہے۔
عباس عراقچی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک بیان میں امریکی دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ تصور غلط ہے کہ ایران بے دفاع ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ نے امریکی محکمہ دفاع کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ جنگ کے دوران سینکڑوں امریکی فوجی مقامات کو نقصان پہنچا یا تباہ کیا گیا جبکہ درجنوں امریکی طیارے بھی متاثر ہوئے۔ تاہم یہ اعداد و شمار عراقچی کے بیان میں پیش کیے گئے دعوے ہیں، جن کی آزادانہ طور پر مکمل تصدیق نہیں کی گئی۔
عراقچی نے کہا کہ امریکی نقصانات سے متعلق سامنے آنے والی معلومات ’’آئس برگ کا صرف سرا‘‘ ہیں اور ایران مناسب وقت پر مزید تفصیلات جاری کرے گا۔
یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی پینٹاگون کے انسپکٹر جنرل کی رپورٹ میں بھی ایران جنگ کے دوران امریکی فوجی تنصیبات، طیاروں اور ہتھیاروں کے ذخیرے کو پہنچنے والے نمایاں نقصانات کا ذکر کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق 28 فروری سے 30 جون تک جنگ پر امریکی اخراجات تقریباً 33.4 ارب ڈالر رہے، جبکہ امریکی فوج نے 22.3 ارب ڈالر کے ہتھیار استعمال کیے۔
Fiction: Iran is defenseless. Fact: 100s of U.S. military sites blown to pieces; dozens of aircraft scorched. (Source: The Pentagon) And that's just the tip of the iceberg. We'll reveal it all in due course. For those who've sold lies about Iran, it won't be pretty. pic.twitter.com/97ldeHaeAr — Seyed Abbas Araghchi (@araghchi) September 15, 2026
Fiction: Iran is defenseless. Fact: 100s of U.S. military sites blown to pieces; dozens of aircraft scorched. (Source: The Pentagon) And that's just the tip of the iceberg. We'll reveal it all in due course. For those who've sold lies about Iran, it won't be pretty. pic.twitter.com/97ldeHaeAr
رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایران کے حملوں سے خلیجی ممالک اور خطے کے دیگر مقامات پر امریکی اڈوں کی سیکڑوں عمارتوں اور دیگر تنصیبات کو نقصان پہنچا، جبکہ درجنوں امریکی طیارے اور ڈرونز بھی تباہ یا متاثر ہوئے۔
عراقچی نے اپنے بیان کے اختتام پر امریکا پر ایران کے بارے میں غلط معلومات پھیلانے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ مزید تفصیلات سامنے آنے کے بعد صورتحال مختلف انداز میں سامنے آئے گی۔
