آگ اور بجلی کے بغیر کھانا پکانے کا بیگ، حیرت انگیز ایجاد
لندن سے بنگلادیش جانے والی پرواز میں مسافر لڑ پڑے، ویڈیو وائرل
شوہر نے میکے سے واپس نہ آنے پر بیوی کی ناک کاٹ دی
’’125 سال سے مسلسل روشن دنیا کا واحد بلب‘‘
نئی دہلی: بھارت کے مغربی بنگال کے دارجلنگ میں ہنی مون کے لیے پہنچنے والے ایک نو بیاہتا جوڑے کو غیر متوقع حادثے کا سامنا کرنا پڑا، جس کی ویڈیو بھی سوشل پر گردش کررہی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نو بیاہتا جوڑا ہوم اسٹے کے دوران باربی کیو کی تیاری میں مصروف تھا کہ اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں دلہن شدید زخمی ہوگئی اسے بچانے کی کوشش میں اس کا شوہر بھی زخمی ہوا۔
رپورٹس کے مطابق سمیر داس کی شادی نکھیتا ساہا سے تقریباً دو ماہ قبل ہوئی تھی۔ چند روز قبل دونوں ہنی مون کے لیے دارجلنگ کے سیتونگ علاقے میں گئے تھے۔ وہاں ایک ہوم اسٹے میں قیام کے دوران وہ باہر بیٹھ کر باربی کیو تیار کر رہے تھے۔
اسی دوران ایک ملازم نے باربی کیو پر تیل ڈال دیا جس کے فوراً بعد اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ آگ دلہن کے کپڑوں تک پہنچ گئی جس سے وہ 60 فیصدجھلس گئی اسے سلی گوڑی کے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا۔
سمیر کے ارکان خاندان نے الزام لگایا کہ ہوم اسٹے کے منتظمین نے لاپرواہی برتی اور مناسب حفاظتی اقدامات نہیں اُٹھائے گئے، نکھیتا کو اسپتال پہنچانے کے لیے بھی ہوم اسٹے کی جانب سے کوئی گاڑی کی سہولت بھی فراہم نہیں کی گئی۔
امریکا : 5 خواتین کا مبینہ قتل : اہم شواہد مل گئے
ہوم اسٹے کے منتظم نے ملازم کی لاپرواہی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ کھانا پکانے کے تیل کے بجائے مٹی کا تیل (کیروسین) ڈالنے کی وجہ سے یہ حادثہ رونما ہوا ہے۔ تاہم پولیس نے مقدمے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔
