• ستمبر 19, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 19, 2026 2:48 شام
  • پاکستان

گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں ملکی برآمدات میں ایک ارب 20 کروڑ ڈالر سے زائد کی کمی ریکارڈ

مشرق وسطیٰ کی صورتحال کے پاکستانی معیشت پر منفی اثرات سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں۔

گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں ملکی برآمدات میں ایک ارب 20 کروڑ ڈالر سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ مالی سال 2025-26 میں پاکستان کا مجموعی برآمدی حجم 30 ارب 80 کروڑ ڈالر رہا۔

اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 2025-26 میں پاکستان کی مجموعی برآمدات 32 ارب ڈالر سے کم ہوکر 30 ارب 80 کروڑ ڈالر رہ گئیں۔ چاول کی برآمدات میں سب سے زیادہ ایک ارب 2 کروڑ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

اس کے علاوہ ٹیکسٹائل، چینی اور دیگر زرعی مصنوعات کی برآمدات بھی متاثر ہوئی ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ خلیجی ممالک کو پاکستانی برآمدات میں 10 کروڑ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی، جبکہ وسطی ایشیا اور افغانستان کے لیے برآمدات میں 59 فیصد تک کمی سامنے آئی۔

حکام کے مطابق خطے میں کشیدگی کے باعث تجارت اور ترسیل کے اخراجات متاثر ہوئے ہیں۔ حکومت کی جانب سے توانائی کی قیمتوں اور ٹیکسز میں کمی کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے