• ستمبر 29, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 29, 2026 6:16 شام
  • پاکستان

ٹریفک ای چالان اب بجلی کے بل میں لگ کر آئیں گے؟ تجویز پیش کر دی گئی

ایک ملک کے وزیراعظم پر موبائل فون چوری کا الزام، پارلیمنٹ نے استثنیٰ ختم کر دیا!

اہلیہ کے علاج کیلیے مسلسل جدوجہد، 81 سالہ شوہر کی ویڈیو نے سب کو رُلا دیا

پکوڑے کے اسٹال میں ’چٹنی‘ نہ ملنے پر لاتیں اور مُکے چل گئے، ویڈیو وائرل

لاہور: وکیل رہنما احسن بھون نے جعلی ڈگری کے الزام پر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو لیگل نوٹس بھجوا دیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وکیل رہنما احسن بھون نے لیگل نوٹس میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ کیپٹن (ر) صفدر کی جانب سے ایل ایل بی ڈگری کو جعلی قرار دینے کا بیان بےبنیاد ہے، مارچ 1989 میں پنجاب یونیورسٹی سے ایل ایل بی کی ڈگری حاصل کی تھی۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ احسن بھون 1989 میں لوئر کورٹس اور 1992 میں ہائیکورٹ کے وکیل بنے تھے، وہ 2003 میں سپریم کورٹ کے ایڈووکیٹ کے طور پر انرول ہوئے تھے جبکہ رواں سال پنجاب یونیورسٹی نے باضابطہ احسن بھون کی تعلیمی اسناد کی تصدیق کی ہے۔

لیگل نوٹس کے مطابق عوامی بیان یا الزام کی بنیاد پر کسی بھی ڈگری کی قانونی حیثیت ہرگز طے نہیں کی جاسکتی، کیپٹن (ر) صفدر کا ہتک آمیز بیان احسن بھون کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کا سبب بنا ہے۔

احسن بھون نے کہا کہ کیپٹن (ر) صفدر اپنا بیان فوری واپس لیں اور احسن بھون سے باضابطہ معافی مانگیں، بیان واپس نہ لیا گیا تو 50 کروڑ روپے ہرجانے اور فوجداری کارروائی کا دعویٰ دائر ہوگا۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے