• ستمبر 29, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 29, 2026 6:35 شام
  • پاکستان

ہارٹ اٹیک کا سامنا کسی فرد کو اس وقت ہوتا ہے جب دل کی جانب خون کا بہاؤ بہت زیادہ گھٹ جائے یا بلاک ہوجائے۔

عموماً شریانوں میں چکنائی، کولیسٹرول اور دیگر مواد کا اجتماع دل تک خون کے بہاؤ میں کمی کا باعث بنتا ہے۔

کولیسٹرول کے اجتماع کو plaque کہا جاتا ہے اور کئی بار اس کے باعث بلڈ کلاٹ کا سامنا ہوتا ہے اور خون کی روانی متاثر ہوتی ہے۔

ہارٹ اٹیک کی مخصوص علامات ہوتی ہیں جن کو محسوس کرکے لوگ فوری طبی امداد کے لیے رجوع کر سکتے ہیں۔

اس مرض سے دماغ کے ساتھ ساتھ جسمانی صحت بھی متاثر ہوتی ہے۔

عموماً ہارٹ اٹیک کا سامنا اچانک ہوتا ہے مگر کچھ نشانیاں ایسی ہوتی ہیں جو کئی ہفتوں پہلے ہی دل کے دورے کا اشارہ ہوتی ہیں۔

ہر سال 29 ستمبر کو دل کی صحت کا عالمی دن منایا جاتا ہے جس کا مقصد لوگوں کو امراض قلب کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنا ہے۔

ہارٹ اٹیک کی انتباہی علامات سے آگاہی سے لوگوں کے لیے فوری طبی امداد کا حصول ممکن ہو جاتا ہے، جس سے جلد اور مکمل صحتیابی کا امکان بڑھ جاتا ہے۔

نزلہ زکام یا کھانسی سے بچنا بہت آسان ہے اور بس ایک چیز کو یاد رکھنا ضروری ہے۔

ہارٹ اٹیک کے خطرے کی ابتدائی نشانیاں

کچھ علامات جیسے سینے میں تکلیف سے ہارٹ اٹیک اور فوری طبی امداد کے لیے رجوع کرنے کا عندیہ ملتا ہے۔

مگر کئی بار ہارٹ اٹیک سے کئی ہفتے قبل ہی ایسی علامات ظاہر ہوتی ہیں جو ہارٹ اٹیک کے خطرے کے بارے میں بتاتی ہیں۔

تاہم اس حوالے سے حتمی فیصلہ ڈاکٹر ہی کر سکتا ہے۔

زیادہ تر افراد کو انیمیا کا سامنا جسم میں آئرن کی کمی کے باعث ہی ہوتا ہے۔

515 خواتین پر ہونے والی ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ چند علامات کا سامنا ہارٹ اٹیک سے ایک ماہ پہلے بھی ہوتا ہے۔

غیر معمولی نوعیت کی تھکاوٹ اور نقاہت، نیند متاثر ہونا، سانس لینے میں مشکلات اور سینے میں بے چینی جیسی علامات کو تحقیق میں ہارٹ اٹیک کی ابتدائی انتباہی علامات قرار دیا گیا تھا۔

امریکا کے کلیو لینڈ کلینک نے بھی ہارٹ اٹیک کی چند ابتدائی علامات کے بارے میں بتایا جن کو اکثر افراد نظر انداز کر دیتے ہیں۔

کلینک کے مطابق سینے پر دباؤ یا تنگ ہونے کا احساس، بازو، جبڑے، گردن یا کمر میں درد، ٹھنڈے پسینے آنا، سینے میں جلن، سانس لینے میں مشکلات، قے یا متلی اور غیرمعمولی تھکاوٹ ہارٹ اٹیک کی ابتدائی علامات ہو سکتی ہیں۔

ہائی بلڈ پریشر سے ہارٹ اٹیک یا فالج جیسے جان لیوا امراض کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

مجموعی علامات

ہارٹ اٹیک کی علامات ہر فرد میں مختلف ہوسکتی ہیں، کچھ میں ان کی شدت معمولی یا معتدل ہوتی ہے تو کچھ میں بہت زیادہ شدید۔

ویسے کچھ افراد میں کسی قسم کی علامات ظاہر ہی نہیں ہوتیں یا یوں کہہ لیں انہیں اچانک ہارٹ اٹیک کا سامنا ہوتا ہے۔

ہارٹ اٹیک کی مجموعی علامات درج ذیل ہیں۔

دنیا بھر میں ہر 10 میں سے ایک فرد کو گردوں کے دائمی امراض کا سامنا ہوتا ہے۔

سینے میں تکلیف (دباؤ کے احساس کے ساتھ)۔

اچانک سر چکرانا، غشی طاری ہونا یا ذہن پر قابو نہ رہنا۔

سانس لینے میں مشکل محسوس ہونا۔

مردوں اور خواتین میں علامات مختلف ہو سکتی ہیں

کیا واقعی اس خیال میں کوئی حقیقت ہے کہ کھانے کے دوران یا اس کے بعد پانی پینا نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے؟

امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن کے مطابق سینے میں تکلیف ہارٹ اٹیک کی سب سے عام علامت ہے جو مردوں اور خواتین دونوں کی جانب سے رپورٹ کی جاتی ہے۔

مگر خواتین میں چند ایسی علامات بھی ظاہر ہوسکتی ہیں جو مردوں میں عام نہیں ہوتیں، جیسے گردن، بازو یا کمر پر بہت شدید درد ہونا، جیسے سوئیاں چبھ رہی ہوں۔

کن افراد کو زیادہ خطرہ ہوتا ہے؟

عمر یا جنس جو بھی ہو ہر فرد کو ہارٹ اٹیک کا سامنا ہو سکتا ہے۔

ہائی بلڈ پریشر کو خاموش قاتل مرض قرار دیا جاتا ہے کیونکہ اس کے شکار افراد کو اکثر اس کا علم ہی نہیں ہوتا۔

درحقیقت موجودہ عہد میں 40 سال سے کم عمر افراد میں ہارٹ اٹیک کیسز کی شرح میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

ہارٹ اٹیک کا خطرہ بڑھانے میں کچھ امراض اور طرز زندگی کے انتخاب اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

موٹاپا، ذیابیطس، تمباکو نوشی کی عادت، ہائی بلڈ پریشر یا ہائی کولیسٹرول اور خاندان میں ہارٹ اٹیک کی تاریخ اس بیماری کا خطرہ بڑھانے والے اہم عناصر ہیں۔

نوٹ: یہ مضمون طبی جریدوں میں شائع تفصیلات پر مبنی ہے، قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ کریں۔

خیبرپختونخوا میں پولیو کا نیا کیس سامنے آگیا، تعداد 4 ہوگئی

اسمارٹ فونز کے ساتھ زیادہ وقت گزارنے سے بچوں پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟

یادداشت کو بہتر بنانے میں مددگار آسان طریقہ

بے خوابی کے عارضے سے فالج کا خطرہ نمایاں حد تک بڑھ جاتا ہے، تحقیق

ہفتہ وار چھٹی سے صحت پر مرتب ہونیوالے حیرت انگیز اثر کا انکشاف

2 ایسی عادات جن سے آپ ذیابیطس جیسے دائمی مرض سے خود کو محفوظ رکھ سکتے ہیں

روزمرہ کے کاموں میں مشکلات کا سامنا کرنیوالے افراد میں جلد موت کا خطرہ بڑھتا ہے، تحقیق

ڈپریشن جیسے مرض کا شکار بنانے والی عام عادات

بلڈ شوگر جیسے مسئلے سے بچنے کا آسان ترین طریقہ

ذیابیطس ٹائپ 2 کے مریضوں میں کینسر سے متاثر ہونیکا خطرہ بڑھنے کا انکشاف

جوان افراد میں فالج جیسا جان لیوا مرض زیادہ عام ہوتا جا رہا ہے، تحقیق

وہ عام غذا جس کو زیادہ کھانا متعدد دائمی امراض اور موت کا خطرہ بڑھاتا ہے

تازہ ترین

• 6 منٹ پہلے دل کی صحت کا عالمی دن : ہارٹ اٹیک کی عام علامات کیا ہوتی ہیں؟

• 31 منٹ پہلے عسکریت پسندانہ ذہنیت مسائل کی بڑی وجہ ہے، افغان عوام کو مستقبل کے فیصلےکا اختیارملنا چاہیے: عطا تارڑ

عسکریت پسندانہ ذہنیت مسائل کی بڑی وجہ ہے، افغان عوام کو مستقبل کے فیصلےکا اختیارملنا چاہیے: عطا تارڑ

• 51 منٹ پہلے اوپن اے آئی کا حفاظتی خدشات کے پیش نظر نیا اے آئی ماڈل لانچ نہ کرنے کا فیصلہ

اوپن اے آئی کا حفاظتی خدشات کے پیش نظر نیا اے آئی ماڈل لانچ نہ کرنے کا فیصلہ

• 1 گھنٹے پہلے انتھروپک کمپنی نے اے آئی ٹیکنالوجی کو انسانیت کی بقا کیلئے خطرہ قرار دیدیا

انتھروپک کمپنی نے اے آئی ٹیکنالوجی کو انسانیت کی بقا کیلئے خطرہ قرار دیدیا

• 2 گھنٹے پہلے فیفا آسیان کپ: پاکستان نےفلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابرکرکے اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا

فیفا آسیان کپ: پاکستان نےفلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابرکرکے اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا

• 2 گھنٹے پہلے سونے کی فی تولہ قیمت میں معمولی کمی

سونے کی فی تولہ قیمت میں معمولی کمی

• 2 گھنٹے پہلے فیکٹ چیک: نوجوان پاکستانیوں کی احتجاج سے گریز کی اپیل کرنے والی ویڈیو AI سے تیار کی گئی ہے

فیکٹ چیک: نوجوان پاکستانیوں کی احتجاج سے گریز کی اپیل کرنے والی ویڈیو AI سے تیار کی گئی ہے

• 2 گھنٹے پہلے ’ہر نامناسب رویہ جنسی ہراسانی نہیں‘، وفاقی آئینی عدالت نے اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیدیا

’ہر نامناسب رویہ جنسی ہراسانی نہیں‘، وفاقی آئینی عدالت نے اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیدیا

ماخذ: Geo News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے