• ستمبر 29, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 29, 2026 6:35 شام
  • پاکستان

ٹریفک ای چالان اب بجلی کے بل میں لگ کر آئیں گے؟ تجویز پیش کر دی گئی

ایک ملک کے وزیراعظم پر موبائل فون چوری کا الزام، پارلیمنٹ نے استثنیٰ ختم کر دیا!

اہلیہ کے علاج کیلیے مسلسل جدوجہد، 81 سالہ شوہر کی ویڈیو نے سب کو رُلا دیا

پکوڑے کے اسٹال میں ’چٹنی‘ نہ ملنے پر لاتیں اور مُکے چل گئے، ویڈیو وائرل

کراچی (29 ستمبر 2026): سندھ حکومت نے نوجوانوں کیلیے ملازمتوں کی راہ ہموار کرنے کیلیے اہم اقدام اٹھا لیا۔

سندھ حکومت نے پائلٹ پروجیکٹ ’آئی ورک فار سندھ‘ کے تحت ’آٹو سی وی کریکٹر سسٹم‘ متعارف کروا دیا، جس کے ذریعے امیدوار پروفائل کو منظم انداز میں پیش کرنے کیلیے سی وی تیار کر سکیں گے۔

اس حوالے سے سینئر صوبائی وزیر شرجیل میمن نے بتایا کہ نوجوانوں کو ملازمتوں کیلیے بہتر انداز میں درخواست دینے کے قابل بنایا جا رہا ہے، روزگار کے مواقع اور کیریئر گائیڈنس کی فراہمی پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں، پلیٹ فارم پر 718 کمپنیاں رجسٹرڈ ہیں جبکہ 21 ہزار 233 ملازمتوں کے مواقع دستیاب ہیں۔

شرجیل میمن کے مطابق پلیٹ فارم کے ذریعے 4 لاکھ 71 ہزار سے زائد ملازمتوں کی درخواستیں جمع کروائی گئی ہیں، اب تک 4 ہزار 470 سے زائد امیدوار کورسز کامیابی سے مکمل کر چکے ہیں، 5 ہزار 225 سے زائد امیدوار زیرِ تعلیم ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ پلیٹ فارم پر اے آئی پاورڈ کیریئر اینڈ جاب اسسٹنس ایجنٹ تیار کیا جا رہا ہے، سندھ حکومت کا مقصد جدید ڈیجیٹل روزگار اور کیریئر ایکو سسٹم تشکیل دینا ہے۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے