• ستمبر 16, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 16, 2026 2:18 شام
  • پاکستان

ٹک ٹاک کی سرپرست کمپنی بائیٹ ڈانس کے بانی زینگ یامنگ بھارت کے گوتم اڈانی کو پیچھے چھوڑ کر ایشیا کے امیر ترین شخص بن گئے ہیں۔

بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق زینگ یامنگ اس وقت 105 ارب ڈالرز کے ساتھ ایشیا کے امیر ترین شخص بن گئے ہیں اور دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں 18 ویں نمبر پر موجود ہیں۔

گوتم اڈانی بھی اس وقت 105 ارب ڈالرز کے مالک ہیں مگر وہ اس وقت دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں 20 ویں نمبر پر موجود ہیں۔

رواں سال کے دوران زینگ یامنگ کی دولت میں 40.3 ارب ڈالرز کا اضافہ ہوچکا ہے جبکہ گوگم اڈانی کے اثاثوں میں 20.4 ارب ڈالرز کا اضافہ ہوا۔

بھارت کے مکیش امبانی 81.3 ارب ڈالرز کے ساتھ ایشیا کے تیسرے امیر ترین شخص ہیں۔

ٹک ٹاک کے بانی کی دولت میں مارچ 2019 کے بعد سے اب تک 8 گنا اضافہ ہوچکا ہے جبکہ ستمبر 2026 کے دوران ہی 12 ارب ڈالرز سے زائد کا اضافہ ہوا۔

زینگ یامنگ کون ہیں؟

ایشیا اور چین کے امیر ترین افراد میں سے ایک ہونے کے باوجود زینگ یامنگ کافی خاموش زندگی گزارتے ہیں اور ان کی نجی زندگی کے بارے میں بہت کم تفصیلات موجود ہیں۔

1983 میں چین کے صوبے Fujian میں پیدا ہونے والے زینگ یامنگ کے والدین سرکاری ملازم تھے۔

ان کے نام ایک چینی کہاوت پر مبنی ہے جس کا مطلب پہلی کوشش میں ہر ایک کو حیران کرنا ہے۔

انہوں نے 2005 میں Nanki یونیورسٹی سے سافٹ وئیر انجینئرنگ میں گریجویشن کی۔

وہی ان کی اپنی اہلیہ سے ملاقات ہوئی تھی اور دونوں نے جلد شادی کرلی۔

ان کے اپنے الفاظ میں '2005 میں گریجویشن کرنے کے بعد میں نے ایک کمپنی Kuxun میں شمولیت اختیار کی، میں اس کے اولین ملازمین سے ایک تھا اور آغاز میں ایک عام انجینئر تھا مگر ملازمت کے دوسرے سال میں 40 سے 50 افراد کا انچارج تھا'۔

انہوں نے مزید بتایا کہ 'اس وقت میں ٹیکنالوجی کا ذمہ دار تھا مگر جب پراڈکٹ کو مسائل کا سامنا ہوا تو میں پراڈکٹ پلان میں متحرک طریقے سے شامل ہوگیا، بیشتر افراد کا کہنا تھا کہ مجھے ایسا نہیں کرنا چاہیے، مگر میرا جواب تھا آپ کا احساس ذمہ داری اور خواہشات آپ کو متعدد کام کرنے کا جذبے دیتے ہیں اور تجربہ بڑھتا ہے'۔

کاروباری سرگرمیوں کا تجربہ اور ان کا حصہ بننے سے زینگ یامنگ کو مستقبل میں اپنی کمپنیوں کو کامیاب بنانے میں مدد ملی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ 'مجھے 2007 کا اختتام یاد ہے، میں سیلز ڈائریکٹر کے ساتھ ایک صارف سے ملاقات کے لیے گیا، اس تجربے سے مجھے یہ جاننے کا موقع ملا کہ کونسی سیلز اچھی سیلز ہوتی ہیں، جب میں نے اپنی کمپنی قائم کی اور عملے کو بھرتی کیا تو اس طرح کے تجربات سے مجھے بہت مدد ملی'۔

بائیٹ ڈانس کی بنیاد رکھنے سے قبل انہوں نے مائیکرو سافٹ میں بھی ملازمت کی مگر اپنی کمپنی کے لیے اسے چھوڑ دیا۔

2012 میں انہوں نے بائیٹ ڈانس کی بنیاد رکھی جو اب دنیا بھر میں ٹک ٹاک کے باعث جانی جاتی ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ شروع میں وہ ٹک ٹاک کو استعمال نہیں کرتے تھے۔

ان کے مطابق 'طویل عرصے تک میں ٹک ٹاک ویڈیوز کبھی کبھار ہی دیکھتا تھا جبکہ کبھی ویڈیو پوسٹ بھی نہیں کرتا کیونکہ مجھے لگتا تھا کہ یہ ایپ نوجوانوں کے لیے ہے'۔

انہوں نے مزید بتایا کہ 'مگر بعد میں ہم نے کمپنی کے تمام افراد کے لیے ٹک ٹاک ویڈیوز بنانا اور لائیکس کی مخصوص تعداد حاصل کرنا لازمی قرار دے دیا، یہ میرے لیے ایک بڑا قدم ثابت ہوا'۔

ویڈیو: ایرانی ائیرلائن کے طیارے کا دوران پرواز ٹائر پھٹ گیا، مسافروں کی چیخ و پکار

ایران جنگ سے گولہ بارود میں کمی کا سامنا ہے، امریکی محکمہ دفاع نے کانگریس کو رپورٹ پیش کردی

لیبیا : تیل کی پیداوار متاثر ،گارڈز نے احتجاجاً خام تیل کی پائپ لائن کا وال بند کردیا

مکہ کی فضائی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کرنیوالے حوثیوں کے ڈرون کو تباہ کردیا گیا

ایران امریکی مخالفت کے باوجود بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کی جنرل کمیٹی کا رکن منتخب

سعودی ولی عہد کی مصری صدر سے اہم ملاقات، مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال، علاقائی سلامتی پر گفتگو

سعودی عرب نے پائپ لائن پر عراقی ملیشیا کے ڈرون حملوں کے بعد یورپ کو خام تیل کی سپلائی روک دی

ٹرمپ انتظامیہ نے اسرائیل کو 2.8 ارب ڈالر کا اسلحہ فروخت کرنے کی منظوری دیدی، 2 ہزار پاؤنڈ وزنی بم بھی شامل

شادی کی تقریبات کے اخراجات روسی صدر کے قریبی ساتھی عمر کریملیو نے ادا کیے، ٹرمپ جونیئر کی تصدیق

جاپان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ 100 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کر گئی

امریکی سپریم کورٹ نے ڈاک ووٹنگ سے متعلق ٹرمپ انتظامیہ کی تجاویز مسترد کردیں

امریکا کا پہلی بار خلائی مدار میں ہتھیار تعینات کرنے کا باضابطہ اعتراف

تازہ ترین

• 13 منٹ پہلے چین کا امریکا اور ایران پر اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے تحت مذاکراتی فریم ورک بحال کرنے پر زور

چین کا امریکا اور ایران پر اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے تحت مذاکراتی فریم ورک بحال کرنے پر زور

• 16 منٹ پہلے بھارتی تاجر کو پیچھے چھوڑ کر ایشیا کے امیر ترین فرد بننے والے شخص کون ہیں؟

• 20 منٹ پہلے ن لیگ نے صدر آزاد کشمیر کیلئے ڈاکٹر نجیب نقی کو نامزد کردیا

ن لیگ نے صدر آزاد کشمیر کیلئے ڈاکٹر نجیب نقی کو نامزد کردیا

• 44 منٹ پہلے حافظ نعیم کا پیٹرول پر لیوی ختم ہونے تک دھرنے ختم نہ کرنے کا اعلان

حافظ نعیم کا پیٹرول پر لیوی ختم ہونے تک دھرنے ختم نہ کرنے کا اعلان

• 1 گھنٹے پہلے عمران خان کی اسپتال منتقلی کا کیس: آئینی عدالت کیسے کیس سن سکتی ہے؟ اٹارنی جنرل سے معاونت طلب

عمران خان کی اسپتال منتقلی کا کیس: آئینی عدالت کیسے کیس سن سکتی ہے؟ اٹارنی جنرل سے معاونت طلب

• 2 گھنٹے پہلے کراچی میں گرمی اور حبس کا زور، شام سے سمندری ہوائیں بحال ہوجائیں گی

کراچی میں گرمی اور حبس کا زور، شام سے سمندری ہوائیں بحال ہوجائیں گی

• 2 گھنٹے پہلے ویڈیو: ایرانی ائیرلائن کے طیارے کا دوران پرواز ٹائر پھٹ گیا، مسافروں کی چیخ و پکار

• 2 گھنٹے پہلے راجپال یادیو کو 2 کروڑ جمع کرانے کیلئے دو ہفتوں کی مہلت

راجپال یادیو کو 2 کروڑ جمع کرانے کیلئے دو ہفتوں کی مہلت

ماخذ: Geo News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے