• ستمبر 29, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 29, 2026 4:58 شام
  • پاکستان

ٹریفک ای چالان اب بجلی کے بل میں لگ کر آئیں گے؟ تجویز پیش کر دی گئی

ایک ملک کے وزیراعظم پر موبائل فون چوری کا الزام، پارلیمنٹ نے استثنیٰ ختم کر دیا!

اہلیہ کے علاج کیلیے مسلسل جدوجہد، 81 سالہ شوہر کی ویڈیو نے سب کو رُلا دیا

پکوڑے کے اسٹال میں ’چٹنی‘ نہ ملنے پر لاتیں اور مُکے چل گئے، ویڈیو وائرل

کراچی: کورنگی انڈسٹریل ایریا تھانے کی مبینہ غنڈہ گردی کا ایک واقعہ سامنے آیا ہے جس میں تھانے پر الزام لگایا گیا ہے کہ اس نے خاتون کو گھر سے بے دخل کر دیا ہے۔

بریانی کا ٹھیلا لگانے والی متاثرہ خاتون نے الزام لگایا ہے کہ انھیں رات گئے سامان سمیت گھر سے بے دخل کیا گیا، جس کے بعد وہ رات 3 بجے سے سامان سمیت سڑک پر بے یار و مددگار بیٹھی ہیں۔

خاتون کے مطابق گھر کا سامان رات گئے سڑک پر پھینکا گیا، جب کہ متاثرہ خاتون گزشتہ 8 ماہ سے مکان میں رہائش پذیر تھیں، خاتون گزر بسر کے لیے بریانی کا ٹھیلا لگاتی ہیں۔

متاثرہ خاتون نے ایس ایچ او اور لیڈی پولیس اہلکار پر مبینہ 70 ہزار روپے رشوت لینے کا الزام بھی لگا دیا ہے، خاتون نے کہا ستر ہزار روپے لے کر پولیس نے مجھ سے مکان خالی کروایا، رشوت لینے کے بعد رات گئے کارروائی کی گئی۔

کراچی: دبئی سے آنے والے کنٹینر سے لاکھوں روپے مالیت کی غیر ملکی شراب اور بیئر برآمد

واضح رہے کہ مکان سے بے دخلی کے بعد خاتون کھلے آسمان تلے سامان سمیت موجود ہے، غریب خاتون انصاف کے لیے دربدر اور رات سڑک پر گزارنے پر مجبور ہوئیں۔

خاتون نے کورنگی انڈسٹریل ایریا تھانے کے خلاف الزامات لگائے ہیں اور تحقیقات کا مطالبہ بھی کیا ہے، متاثرہ خاتون نے یہ بھی کہا کہ انھیں 2 ماہ سے گھر کا کرایہ ادا نہ کرنے پر سامان سمیت گھر سے بے دخل کیا گیا۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے