• ستمبر 29, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 29, 2026 4:49 شام
  • پاکستان

نوجوان علی جعفری پر تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی

جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے ڈیفنس میں نوجوان پر تشدد کرنے کے مقدمے میں ملزم ابراہیم کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔

استغاثہ کے مطابق ملزم ابراہیم ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت سے ضمانت مسترد ہونے پر شریک ملزم کے ساتھ سٹی کورٹ سے فرار ہوگیا تھا، ملزم کو عدالتی فیصلے کہ کچھ دن کے بعد پولیس نے گرفتارکرلیا تھا۔

ملزمان نے ڈیفنس میں نوجوان علی جعفری کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، ملزمان کیخلاف تھانہ ساحل میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے