• ستمبر 29, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 29, 2026 5:28 شام
  • پاکستان

آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کمپنی انتھروپک نے سرمایہ کاروں کو بتایا ہے کہ یہ ٹیکنالوجی انسانیت کی بقا کے لیے خطرہ یا تباہ کن ثابت ہوسکتی ہے۔

کمپنی کی جانب سے یہ انتباہ مجوزہ ابتدائی عوامی پیشکش یعنی IPO کے لیے تیار کردہ دستاویز میں کیا گیا۔

کمپنی اس دستاویز کے ذریعے سرمایہ کاروں کو اس ٹیکنالوجی کے حوالے سے خبردار کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

کمپنی کی جانب سے ممکنہ 2000 ہزار ارب ڈالرز کے آئی پی او کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔

ان دونوں نے انتباہ کیا ہے کہ حکومتیں اے آئی ٹیکالوجی کے دھماکے کے لیے تیار نہیں۔

اس دستاویز کو ابھی عوامی طور پر جاری نہیں کیا گیا بلکہ ایک خبر رساں ادارے رائٹرز نے ایک رپورٹ میں اس بارے میں بتایا۔

یہ دستاویز اس وقت سامنے آئی جب کچھ عرصے قبل کمپنی نے کہا تھا کہ اے آئی ٹیکنالوجی کی تیاری میں پیشرفت کو سست کرنے کی ضرورت ہے۔

کمپنی کی دستاویز میں بتایا گیا کہ جدید اے آئی ٹیکنالوجی انسانیت کے لیے تباہ کن یا بقا کے لیے خطرہ ثابت ہوسکتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اپنی ہی ٹیکنالوجی سے منافع کمانے کی کوشش کرنے والی کمپنی کی جانب سے ممکنہ سرمایہ کاروں کو اسی ٹیکنالوجی کے خطرات سے آگاہ کرنا ایک غیر معمولی اقدام ہے۔

کمپنی کی 261 صفحات پر مشتمل دستاویز میں کمپنی کے کاروبار کی وضاحت 48 صفحات میں کی گئی، جبکہ 80 صفحات میں خطرات بیان کیے گئے۔

یعنی کمپنی نے اپنے کاروبار کی تفصیل کے مقابلے میں تقریباً دگنی جگہ اے آئی سے وابستہ خطرات کے لیے مختص کی ہے۔

دستاویز میں کہا گیا کہ اے آئی ماڈلز خود حفاظتی رویوں کا مظاہرہ کر رہے ہیں ، یعنی شٹ ڈاؤن کرنے کے خلاف مزاحمت کرتے ہیں یا تفصیلات کو چھپاتے ہیں یا بلیک میل جیسے رویے کا مظاہرہ کرتے ہیں۔

دستاویز میں کہا گیا کہ ہمارے انتہائی ایڈوانس ماڈلز، پلیٹ فارمز، اپلیکیشنز اور توسیع سے عندیہ ملا کہ ہمارے ماڈلز نقصان پہنچانے کا باعث بن سکتے ہیں۔

کمپنی کی جانب سے اس رپورٹ پر باضابطہ طور پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا گیا۔

اے آئی گاڈ فادر قرار دیے جانے والے سائنسدانوں کا اس ٹیکنالوجی کے حوالے سے نیا انتباہ

اسپیس ایکس کا جدید اسٹار شپ راکٹ پہلی بار مدار میں پہنچ گیا

گوگل کروم میں صارفین کیلئے ایک بہترین فیچر متعارف

اے آئی گلوبل فریم ورک کیلئے مذاکرات کیلئے ممالک کو تیار کرنا آسان نہیں، بل گیٹس

کیا موبائل ہاٹ اسپاٹ کا استعمال محفوظ ہوتا ہے؟

گوگل کی 28 ویں سالگرہ پر سرچ انجن کے 16 دلچسپ حقائق جانیں

واٹس ایپ کا اینڈرائیڈ ایپ ری ڈیزائن کرنیکا فیصلہ

گوگل میپس میں صارفین کیلئے ایک بہترین فیچر کا اضافہ

زمین سے باہر نظام شمسی کا وہ چاند جہاں کسی قسم کی زندگی موجود ہوسکتی ہے

اے آئی غلط ہاتھوں میں چلی گئی تویہ اربوں زندگیوں کیلئے خطرہ بن سکتی ہے: بل گیٹس

اب واٹس ایپ کی جانب سے آپ کو دوستوں کی برتھ ڈے کی یاد دہانی کرائی جائے گی

یوٹیوب میں صارفین کیلئے متعدد نئے فیچرز متعارف

تازہ ترین

• 6 منٹ پہلے انتھروپک کمپنی نے اے آئی ٹیکنالوجی کو انسانیت کی بقا کیلئے خطرہ قرار دیدیا

• 31 منٹ پہلے سونے کی فی تولہ قیمت میں معمولی کمی

سونے کی فی تولہ قیمت میں معمولی کمی

• 52 منٹ پہلے فیکٹ چیک: نوجوان پاکستانیوں کی احتجاج سے گریز کی اپیل کرنے والی ویڈیو AI سے تیار کی گئی ہے

فیکٹ چیک: نوجوان پاکستانیوں کی احتجاج سے گریز کی اپیل کرنے والی ویڈیو AI سے تیار کی گئی ہے

• 1 گھنٹے پہلے ’ہر نامناسب رویہ جنسی ہراسانی نہیں‘، وفاقی آئینی عدالت نے اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیدیا

’ہر نامناسب رویہ جنسی ہراسانی نہیں‘، وفاقی آئینی عدالت نے اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیدیا

• 1 گھنٹے پہلے مقابلہ حسن کی فاتح 30 سالہ بھارتی سوشل میڈیا انفلوئنسر کی پراسرار موت

مقابلہ حسن کی فاتح 30 سالہ بھارتی سوشل میڈیا انفلوئنسر کی پراسرار موت

• 1 گھنٹے پہلے مذاکرات سے انکار نہیں لیکن پی ٹی آئی اپنے لیڈر کی رہائی چاہتی ہے جس کا فورم عدالت ہے: وزیر قانون

مذاکرات سے انکار نہیں لیکن پی ٹی آئی اپنے لیڈر کی رہائی چاہتی ہے جس کا فورم عدالت ہے: وزیر قانون

• 2 گھنٹے پہلے خیبرپختونخوا میں پولیو کا نیا کیس سامنے آگیا، تعداد 4 ہوگئی

خیبرپختونخوا میں پولیو کا نیا کیس سامنے آگیا، تعداد 4 ہوگئی

• 2 گھنٹے پہلے تھائی لینڈ میں شدید بارشوں اور سیلاب سے 23 افراد ہلاک

تھائی لینڈ میں شدید بارشوں اور سیلاب سے 23 افراد ہلاک

ماخذ: Geo News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے