• ستمبر 11, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 11, 2026 2:28 شام
  • پاکستان

قاتلوں کی گرفتاری تک دھرنا جاری رکھنے کا اعلان، نمازِ جمعہ بھی تھانے کے باہر ادا کرنے کا فیصلہ

کراچی کے علاقے منگھوپیر میں گھر میں ڈکیتی کے دوران فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے 16 سالہ نوجوان روشم کے اہلخانہ کا لاش کے ہمراہ چوتھے روز بھی دھرنا جاری ہے۔

مقتول کے اہلخانہ اور علاقہ مکین منگھوپیر تھانے کے باہر احتجاجی دھرنا دیکر بیٹھے ہیں۔ احتجاج میں شریک افراد کا کہنا ہے کہ جب تک واقعے میں ملوث ملزمان کو گرفتار نہیں کیا جاتا، احتجاج ختم نہیں کیا جائے گا۔

مقتول کے والد نے کہا کہ آج جمعہ کا دن ہے اور وہ نمازِ جمعہ بھی دھرنے کے مقام پر ہی ادا کریں گے، جب تک انصاف نہیں ملتا بیٹے کی تدفین نہیں کریں گے، انہیں ہر صورت اپنے بیٹے کے قاتلوں کی گرفتاری اور انصاف چاہیے۔

یاد رہے کہ 7 اور 8 ستمبر کی شب منگھو پیر کے علاقے اجتماع گاہ کے قریب مہران سٹی بلاک 6 گھر میں ڈکیتی کی واردات کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 16 سالہ روشم ولد ڈاکٹر روئیداد خان جاں بحق ہوگیا، مقتول نے حال ہی میں میٹرک کیا اور پوزیشن ہولڈر تھا۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے