• ستمبر 11, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 11, 2026 2:28 شام
  • پاکستان

الیزوریی کی شناخت فوری طور پر نہیں ہوسکی ہے

اسرائیلی فوج نے حماس کے مسلح ونگ، قسام بریگیڈ غزہ کے خان یونس بریگیڈ کے کمانڈر محمد الیزوری، جسے "ابو الہیثم" کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

محمد الیزوری اور قسام بریگیڈز کے ایک انجینئر حذیفہ ابو معمر المواسی کے علاقے میں چہل قدمی کرتے ہوئے اسرائیلی ڈرون حملے میں شہید ہوگئے۔

اگرچہ الیزوریی کی شناخت فوری طور پر نہیں ہوسکی ہے، کیونکہ جسم کے ٹکڑے ہوگئے تھے اور چہرا بھی مسخ تھا۔

ذرائع نے انکشاف کیا کہ الیزوریی کے ساتھ اچانک رابطہ منقطع ہوا جس کی وجہ سے ان کے قریبی ساتھیوں نے انہیں ڈهونڈنے کی کوشش کی اور واضح ہوا کہ انہیں ٹارگٹ کیا گیا ہے اور وہ اسرائیلی حملوں کے متاثرین میں شامل ہیں۔

دو ذرائع کے مطابق الیزوری نے خان یونس بریگیڈ کی ذمہ داری بریگیڈ کے رہنماؤں عزالدین الحداد اور محمد عودہ کے قتل کے فوراً بعد سنبھالی، جنہیں مئی میں شہید کر دیا گیا تھا۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے