• اکتوبر 5, 2026
  • آخری اپڈیٹ اکتوبر 5, 2026 5:06 شام
  • پاکستان

کسٹمز اے ایف یو کراچی سے جعلی کمپنیوں کے ذریعے اربوں روپے مالیت کے انٹرنیٹ راؤٹرز درآمد ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

کسٹمز کی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق دو جعلی کمپنیوں نے 3 ارب 26کروڑ روپے مالیت کے 71 ہزار 815 راؤٹرز پی ٹی اے کی منظوری کے بغیر درآمد کیے جس کے تحت مبینہ جعلی درآمدی کمپنیاں انڈر انوائسنگ اور ٹریڈ بیسڈ منی لانڈرنگ کی مرتکب ہوئیں۔

رپورٹ میں مسلم سنز انٹرپرائز اور موسانی سنڈیکیٹ کو مبینہ جعلی اور پیپر کمپنیاں قرار دیا گیا، دونوں کمپنیوں کو فرنٹ مین کے نام پر رجسٹر کرکے مبینہ طور پر خفیہ آپریٹرز کے لیے "مارکیٹ آئی ڈیز" کے طور پر استعمال کیا گیا۔

دونوں کمپنیوں کے رجسٹرڈ کاروباری پتے بھی مشکوک نکلے اور رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک پتے پر آٹا اور چاول کی دکان تھی جبکہ دوسری جگہ کرائے کا رہائشی مکان تھا۔

رپورٹ کے مطابق دونوں کمپنیوں کے وی بوک اکاؤنٹس کو ہزاروں مختلف آئی پی ایڈریسز سے استعمال کیا گیا، مسلم سنز اور موسانی سنڈیکیٹ کے وی بوک اکاؤنٹس سے 2 ہزار 983 اور 2 ہزار 732 منفرد آئی پی ایڈریسز منسلک ہیں جبکہ دونوں کمپنیوں کے ایک ہزار 48 آئی پی ایڈریسز مشترک نکلے جس سے مشترکہ کنٹرول کا شبہ مزید مضبوط ہوا۔

تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ دونوں کمپنیوں نے 2.2 ارب روپے سے زائد کی درآمدات کیں، ڈیوٹیز اور ٹیکسز سمیت مجموعی لاگت 3.2 ارب روپے سے تجاوز کرگئی جبکہ اربوں کی درآمدات کے مقابلے میں دونوں کمپنیوں کے مالکان کا ابتدائی مشترکہ سرمایہ صرف 22لاکھ روپے ہے۔

رپورٹ میں کمپنیوں کی مالی حیثیت اور اربوں روپے کی درآمدات میں بڑے فرق کی وجہ سے خفیہ بینیفیشل اونرز کی فنڈنگ کا شبہ ظاہر کیا گیا ہے، دونوں کمپنیوں کے 108 مقامی خریدار اور 12 غیر ملکی سپلائرز مشترک ہیں۔

کسٹمز تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق تقریباً 2.9 ارب روپے کی مقامی فروخت کے باوجود کیش میں تقریباً کوئی سیلز ٹیکس ادا نہیں کیا گیا، بڑے پیمانے پر انڈرانوائسنگ کا بھی انکشاف ہوا ہے، درآمدی قیمتوں میں تقریباً 1.3 ارب روپے کا اضافہ اسیسمنٹ کے دوران کیا گیا، راؤٹرز کی درآمدی قیمت صرف 9کروڑ 70 لاکھ روپے ظاہر کی گئی تاہم کسٹمز کی اسیسمنٹ میں مالیت 56 کروڑ 50 لاکھ روپے تک پہنچ گئی ۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ معاملہ صرف پی ٹی اے کی منظوری کے بغیر راؤٹرز کی درآمد تک محدود نہیں، اس میں مبینہ مالی فراڈ اور ٹریڈ بیسڈ منی لانڈرنگ کے شواہد بھی سامنے آئے ہیں، درآمدی رقوم فرنٹ کمپنیوں کے بینک اکاؤنٹس کے ذریعے بیرون ملک بھیجنے کا شبہ ہے، اس سلسلے میں بینکوں سے فنڈز کے ذرائع اور پیمنٹ ٹریل کی تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ غیرقانونی کلیئرنس سے انکار بینیفیشل اونرشپ کی چھان بین پر کسٹمز افسران پر دباؤ اور دھمکیوں کا سلسلہ بھی شروع ہوا جبکہ 71 ہزار سے زائد راؤٹرز کی مشکوک درآمد سے شروع ہونے والی تحقیقات اب مبینہ جعلی کمپنیوں، خفیہ آپریٹرز اور اربوں روپے کے مالی بہاؤ تک پہنچ گئیں ہیں۔

کسٹمز کی تحقیقاتی رپورٹ میں کسٹمز، ان لینڈ ریونیو اور ایف آئی اے پر مشتمل جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم بنانے کی سفارش کی گئی ہے جبکہ دونوں کمپنیوں کے وی بوک یوزر آئی ڈیز معطل یا منسوخ کرنے اور ٹیکس معاملات آر ٹی او ٹو کراچی کو بھیجنے کی بھی تجویز دی گئی ہے۔

ٹائمز ہائر ایجوکیشن کی عالمی درجہ بندی: پاکستان کی کوئی جامعہ ٹاپ 400 میں شامل نہ ہوسکی

جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس: عمران خان کو ذاتی حیثیت یا بذریعہ ویڈیو لنک پیش کرنے کا حکم

اگر اسلام آباد ناکام ہو گیا تو اسے تھر والوں کے حوالے کردیں: بلاول

پیٹرولیم لیوی کے معاملے پر 7 اکتوبر کے بعد اگلے مرحلے کا اعلان کریں گے: امیر جماعت اسلامی

اسلام آباد پولیس کے 27 لا افسران نوکری سے برخاست

پی ٹی آئی سے مذاکرات نتیجہ خیز ہوتے بھی تو احترام کی کیا ضمانت ہے؟ خواجہ آصف نے سوال اٹھادیا

ایمان اور ہادی چٹھہ ضمانت کیس: ریکارڈ پیش نہ کرنے پر جج برہم، ڈی ایس پی کی سرزنش، ہتھکڑی بھی منگوالی

نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق

بتایا جائے پی ٹی آئی وفد کے سامنے رکھے گئے مطالبات میں سے کونسا غیر آئینی یا بس سے باہر ہے؟ طارق فضل

ڈنکی لگانے والوں نے غیر قانونی سفر کے راستے تبدیل کرلیے: ڈی جی ایف آئی اے

اسلام آباد مارچ، قانون نافذ کرنیوالے ادارے جدید ترین آلات سے لیس

سلمان اکرم نے محسن نقوی کا سہیل آفریدی پر مذاکرات سبوتاژ کرنے کا الزام مسترد کردیا

تازہ ترین

• 3 منٹ پہلے کراچی: جعلی کمپنیوں کے ذریعے 3 ارب 26کروڑ کے انٹرنیٹ راؤٹرز درآمد کیے جانے کا انکشاف

• 5 منٹ پہلے برسوں سے کباڑ کا کام کرنے والا شخص اچانک کروڑ پتی بن گیا

برسوں سے کباڑ کا کام کرنے والا شخص اچانک کروڑ پتی بن گیا

• 40 منٹ پہلے طب کا نوبیل انعام دماغی اسرار سامنے لانے والے 3 سائنسدانوں کے نام

طب کا نوبیل انعام دماغی اسرار سامنے لانے والے 3 سائنسدانوں کے نام

• 1 گھنٹے پہلے سرکاری حج اسکیم کے تحت دوسری قسط کی وصولی آج سے شروع

سرکاری حج اسکیم کے تحت دوسری قسط کی وصولی آج سے شروع

• 1 گھنٹے پہلے ٹائمز ہائر ایجوکیشن کی عالمی درجہ بندی: پاکستان کی کوئی جامعہ ٹاپ 400 میں شامل نہ ہوسکی

• 1 گھنٹے پہلے حوثیوں کیخلاف آپریشن: باب المندب کا کنٹرول حاصل کرلیا، یمنی سرکاری فوج

حوثیوں کیخلاف آپریشن: باب المندب کا کنٹرول حاصل کرلیا، یمنی سرکاری فوج

• 1 گھنٹے پہلے جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس: عمران خان کو ذاتی حیثیت یا بذریعہ ویڈیو لنک پیش کرنے کا حکم

• 2 گھنٹے پہلے لاہور میں مختلف مقامات سے 4 افراد کی لاشیں برآمد

لاہور میں مختلف مقامات سے 4 افراد کی لاشیں برآمد

ماخذ: Geo News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے