• اکتوبر 5, 2026
  • آخری اپڈیٹ اکتوبر 5, 2026 5:29 شام
  • پاکستان

پولیس کی گرفتار افراد کو ٹیلر سوئفٹ کے گانے بار بار سنانے کی دھمکی

دریشم 3 نے بیٹے کو قاتل بنا دیا، 2000 کلومیٹر سفر طے کر کے باپ کو کیسے قتل کیا؟

ویڈیو: نوجوان نے بلندی سے گرنے والے بچے کو عین وقت پر بچا لیا

سی این جی بھروانے کے دوران کار میں زوردار دھماکا، فوٹیج جاری

ریاض: سعودی عرب میں کنگ عبدالعزیز فاؤنڈیشن فار ریسرچ اینڈ آرکائیوز نے ایک تاریخی میپ شائع کیا ہے جس میں مدینہ منورہ کی ان نمایاں مساجد اور مقامات کی نشاندہی کی گئی ہے جہاں نبی اکرمؐ نے نماز ادا کی تھی۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق میپ میں مدینہ منورہ کے مختلف علاقوں کی مساجد جن میں مسجد الفتح، مسجد بنی حارثہ، مسجد بنی سلمہ (مسجد قبلتین) مسجد بنی حرام، مسجد جھینہ‘ مسجد بنی زریق، مسجد اور مصلی الغمامہ، مسجد السقیا، مسجد بنی خدرۃ کے علاوہ مختلف مقامات شامل ہیں جہاں نبی اکرمؐ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مختلف اوقات میں نمازیں ادا کیں۔

رپورٹس کے مطابق اس میپ کو کنگ عبدالعزیز فاؤنڈیشن کی جانب سے ضیوف الرحمان کی خدمت پروگرام کے حوالے سے جاری اقدامات کے تحت شائع کیا گیا ہے جو سعودی وژن 2030 کے پروگرام کا حصہ ہے۔

رپورٹس کے مطابق یہ میپ سیرت نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور مدینہ منورہ کی تاریخ میں دلچسپی رکھنے والوں کے لیے قیمتی دستاویز ہے جس سے وہ ان تاریخی مقامات کا تعین اور شہر کی اصل حدود میں ان کی جغرافیائی تقسیم کا جائزہ لے سکتے ہیں۔

سعودی عرب: ایئرپورٹس پر مسافروں کے پاسپورٹ پر خصوصی مہر کیوں لگائی جارہی ہے؟

اس کا مقصد مدینہ منورہ کے تاریخی و جغرافیائی مقامات کی وضاحت کرنا ہے تاکہ زائرین کو شہرِ مقدس کے ان مقامات کے بارے میں جامع معلومات فراہم کی جاسکیں۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے