• اکتوبر 5, 2026
  • آخری اپڈیٹ اکتوبر 5, 2026 5:06 شام
  • پاکستان

گزشتہ 21 سال کے دوران کباڑ کی صفائی کرکے گزر بسر کرنے والا معمر شخص اچانک کروڑ پتی بن گیا۔

جی ہاں واقعی 71 سالہ شخص ریو کی قسمت اچانک بدل گئی جب اسے اچانک علم ہوا کہ اس کے پنشن فنڈ میں 4 لاکھ 20 ہزار یوآن (ایک کروڑ 73 لاکھ پاکستانی روپے سے زائد) موجود ہیں۔

چینی میڈیا کے مطابق ستمبر 2026 کے آخر میں اس شخص کو ایک بینک کارڈ موصول ہوا تھا جو اس کے پنشن اکاؤنٹ سے منسلک تھا۔

اس کارڈ سے ریو کو علم ہوا کہ اس کے اکاؤنٹ میں 4 لاکھ 24 ہزار 204 یوآن موجود ہیں۔

برسوں تک اس شخص کو علم ہی نہیں ہوسکا تھا کہ اسے حکومت کی جانب سے پنشن مل رہی ہے۔

ریو نے بتایا کہ 'میں نے کبھی سوچا نہیں تھا کہ ایسا ہوگا، میں حکام کی جانب سے فراہم کی جانے والی معاونت پر شکر گزار ہوں'۔

گزشتہ 21 سال سے ریو صوبہ ہونان کے علاقے چنگڈو میں کباڑ کی صفائی کرکے زندگی بسر کر رہا تھا۔

2000 کی دہائی میں اسے حکومت کے زیرتحت ایک دکان سے معاوضہ دے کر فارغ کیا گیا تھا۔

ریو نے اس دکان میں 30 سال تک کام کیا تھا۔

مگر نکالے جانے پر ملنے والا معاوضہ بہت تیزی سے ختم ہوگیا اور وہ قرضے میں ڈوب گیا جبکہ رشتے داروں سے بھی جھگڑے ہونے لگے، جس کے باعث اس نے کباڑ اکٹھا کرنا شروع کر دیا۔

بعد ازاں وہ چنگڈو منتقل ہوگیا اور جب سے وہاں مقیم ہے۔

2024 کے موسم سرما میں مقامی انتظامیہ سے تعلق رکھنے والے افراد نے دریافت کیا تھا کہ ریو ایک تباہ شدہ عمارت میں مقیم ہے۔

شروع میں ریو نے حکومتی پناہ گاہ میں منتقل ہونے کی تجویز کو مسترد کر دیا۔

حکام کی جانب سے اسے اکثر روزمرہ کی اشیا فراہم کی جاتی تھیں اور بتدریج وہ حکومتی پناہ گاہ میں منتقل ہونے کے لیے تیار ہوگیا جبکہ اپنی ذاتی تفصیلات بھی شیئر کیں۔

حکام نے بتایا کہ چین کی ریٹائرمنٹ پالیسیوں کے تحت ریو 2015 میں پنشن کی عمر میں پہنچ گیا تھا۔

اس کی ماہانہ پنشن 3700 یوآن ہے جو گزشتہ 10 برسوں سے زائد عرصے کے دوران جمع ہوکر 4 لاکھ 20 ہزار یوآن سے زائد رقم ہوگئی۔

غربت کے باعث ریو کے پاس موبائل فون بھی موجود نہیں تھا تو اسے علم ہی نہیں تھا کہ اسے حکومت کی جانب سے پنشن فراہم کی جا رہی ہے۔

حکام کی جانب سے بینک کارڈ دیے جانے پر ریو کو اکاؤنٹ میں جمع ہونے والی پنشن کا علم ہوا۔

اب ریو نے چنگڈو میں ایک فلیٹ کرایہ پر لینے کا منصوبہ بنایا ہے۔

تصویر میں چھپی غلطی 10 سیکنڈ میں پکڑ سکتے ہیں؟

پولیس اہلکاروں نے زیرسمندر عجیب اشیا دیکھ کر 2 ہزار سال پرانے نوادرات دریافت کرلیے

میکسیکو میں ایک بہت چھوٹے کتے کو نیشنل گارڈ بنا دیا گیا

جنوبی کوریا کی نہر میں پھنسی شارک کو تین ہفتوں بعد بھی نہ نکالا جاسکا

اس تصویر میں بچی کا باپ کون ہے؟

9 سال پہلے وائرل ویڈیو میں نظر آنے والے بچے اب کیسے نظر آتے ہیں؟

شارجہ میں خاتون نے تفریح کیلئےگھر سے باہر نہ لے جانے پر شوہر سے طلاق مانگ لی

8 ویں منزل سے نیچے گرنے والی خاتون کرشماتی طور پر زندہ بچ گئی

دنیا کا خوبصورت ترین ریلوے اسٹیشن کس ملک میں موجود ہے؟

ریاضی کی اس دلچسپ پہیلی کو حل کر سکتے ہیں؟

ٹام کروز کی وائرل ویڈیو جو آپ کو مسکرانے پر مجبور کر دے گی

وہ ڈاکٹر جس نے موسیقی میں نام بنانے کیلئے اپنا شعبہ چھوڑ کر فوڈ ڈیلیوری کا کام شروع کر دیا

تازہ ترین

• 2 منٹ پہلے کراچی: جعلی کمپنیوں کے ذریعے 3 ارب 26کروڑ کے انٹرنیٹ راؤٹرز درآمد کیے جانے کا انکشاف

کراچی: جعلی کمپنیوں کے ذریعے 3 ارب 26کروڑ کے انٹرنیٹ راؤٹرز درآمد کیے جانے کا انکشاف

• 4 منٹ پہلے برسوں سے کباڑ کا کام کرنے والا شخص اچانک کروڑ پتی بن گیا

• 39 منٹ پہلے طب کا نوبیل انعام دماغی اسرار سامنے لانے والے 3 سائنسدانوں کے نام

طب کا نوبیل انعام دماغی اسرار سامنے لانے والے 3 سائنسدانوں کے نام

• 1 گھنٹے پہلے سرکاری حج اسکیم کے تحت دوسری قسط کی وصولی آج سے شروع

سرکاری حج اسکیم کے تحت دوسری قسط کی وصولی آج سے شروع

• 1 گھنٹے پہلے ٹائمز ہائر ایجوکیشن کی عالمی درجہ بندی: پاکستان کی کوئی جامعہ ٹاپ 400 میں شامل نہ ہوسکی

ٹائمز ہائر ایجوکیشن کی عالمی درجہ بندی: پاکستان کی کوئی جامعہ ٹاپ 400 میں شامل نہ ہوسکی

• 1 گھنٹے پہلے حوثیوں کیخلاف آپریشن: باب المندب کا کنٹرول حاصل کرلیا، یمنی سرکاری فوج

حوثیوں کیخلاف آپریشن: باب المندب کا کنٹرول حاصل کرلیا، یمنی سرکاری فوج

• 1 گھنٹے پہلے جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس: عمران خان کو ذاتی حیثیت یا بذریعہ ویڈیو لنک پیش کرنے کا حکم

جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس: عمران خان کو ذاتی حیثیت یا بذریعہ ویڈیو لنک پیش کرنے کا حکم

• 2 گھنٹے پہلے لاہور میں مختلف مقامات سے 4 افراد کی لاشیں برآمد

لاہور میں مختلف مقامات سے 4 افراد کی لاشیں برآمد

ماخذ: Geo News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے