پمپنگ اسٹیشن کے 10 میں سے 8 پمپس کو فعال کرکے شہر کو پانی کی فراہمی شروع کردی گئی ہے
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر 17 گھنٹے بعد بجلی بحال کردی گئی تاہم بجلی کی بندش کے باعث شہر کو 198 ملین گیلن پانی فراہم نہیں کیا جاسکا۔
واٹر کارپوریشن کے ترجمان کے مطابق دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کے 10 میں سے 8 پمپس کو فعال کرکے شہر کو پانی کی فراہمی شروع کردی گئی ہے۔
ترجمان کے مطابق کے تھری پمپس ہاؤس کے ایک فیڈر کی بجلی بحال کرنے کے لیے کے الیکٹرک کے اقدامات جاری ہیں، بجلی کی مکمل بحالی کے بعد پانی کی فراہمی مزید بہتر ہونے کی توقع ہے۔
ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
