• ستمبر 14, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 14, 2026 4:11 صبح
  • پاکستان

دونوں افراد کی موقع پر شناخت نہیں ہوسکی

شہر میں مختلف واقعات کے دوران دو افراد جاں بحق ہوگئے دونوں کی لاشیں ایدھی رضاکاروں نے مردہ خانے منتقل کردیں۔

ایدھی ترجمان کے مطابق داتا دربار کے علاقے شیش محل روڈ پر سڑک کنارے سے تقریباً 55 سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی، جو بظاہر نشے کا عادی معلوم ہوتا ہے۔

دوسرے واقعے میں کوٹ لکھپت ریلوے پھاٹک کے قریب فٹ پاتھ سے تقریباً 50 سالہ شخص مردہ حالت میں ملا۔ ایدھی ترجمان کے مطابق متوفی بھی نشے کا عادی تھا اور بظاہر ہلاکت نشے کی زیادتی کے باعث ہوئی۔

دونوں افراد کی موقع پر شناخت نہیں ہوسکی۔ پولیس کی قانونی کارروائی کے پیش نظر ایدھی رضاکاروں نے دونوں میتیں مردہ خانے منتقل کردیں۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے