• ستمبر 30, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 30, 2026 5:29 شام
  • پاکستان

بھارت میں کیا اب گدھے نرس کی ذمہ داریاں نبھائیں‌ گے؟ نرسنگ رجسٹریشن سرٹیفکیٹ جاری

کیا دن رات کا دورانیہ ہمیشہ 24 گھنٹے ہی رہتا ہے؟ تحقیق میں نیا انکشاف

نیپال میں پہاڑ چند سیکنڈز میں ٹوٹ کر دریا میں گر گیا، ویڈیو وائرل

ٹریفک ای چالان اب بجلی کے بل میں لگ کر آئیں گے؟ تجویز پیش کر دی گئی

نئی دہلی(30 ستمبر 2026): بالی ووڈ کے سپراسٹار سلمان خان اور پاپارازی کے تعلقات ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیر بحث ہیں۔

بالی ووڈ کے سپراسٹار سلمان خان اور پاپارازی (فوٹوگرافرز) کے تعلقات ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیر بحث ہیں۔ حال ہی میں سلمان خان کو ایک ریکارڈنگ اسٹوڈیو کے باہر دیکھا گیا، جہاں فوٹوگرافرز کے ساتھ ان کا مختصر اور پرسکون انداز خاصی توجہ کا مرکز بن گیا۔

منگل کی دیر رات سلمان خان جب ایک ریکارڈنگ اسٹوڈیو کے باہر پہنچے تو فوٹوگرافرز کے پکارنے پر وہ رُک گئے اور انہیں تصاویر بنانے کا پورا موقع دیا۔

اس دوران انہوں نے باہر موجود کچھ مداحوں کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔ فوٹوگرافرز نے سلمان خان کے لک کی تعریف کی اور رکنے پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

یہ سارا منظر اس واقعے کے فوراً بعد سامنے آیا ہے جس میں سلمان خان نے بگ باس کے ایک حالیہ شو کے دوران فوٹوگرافرز کی جانب سے بغیر اجازت اور نامناسب زاویوں سے تصاویر لینے پر سخت تنقید کی تھی۔

سلمان کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، اور صارفین کا ماننا ہے کہ بگ باس میں اداکار کی سرزنش کے بعد اب پاپارازی ان کے سامنے زیادہ محتاط اور شریف ہو گئے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ جب سے پاپارازی کی کلاس لگائی ہے بگ باس میں، پیپز بہت شریف ہو گئے ہیں سلمان کے ساتھ۔ ایک اور صارف نے تبصرہ کیا کہ اب فوٹوگرافرز ڈر گئے ہیں۔ جبکہ ایک اور صارف نے لکھا کہ اب معاملہ ختم سمجھو۔

واضح رہے کہ بگ باس کے ایک حالیہ ایپی سوڈ میں سلمان نے ان تصاویر پر کھل کر بات کی تھی جن سے شوبز شخصیات کو غیر آرام دہ صورتحال کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

انہوں نے خاص طور پر نامناسب زاویوں سے تصاویر لینے کا ذکر کرتے ہوئے اداکارہ سئی مانجریکر اور نیہا دھوپیا کی مثال دی تھی۔ سلمان خان نے اپنی بھتیجی کا ایک واقعہ بھی یاد کیا اور اس عمل کو گھناؤنا قرار دیتے ہوئے سوال اٹھایا تھا کہ کیا شخصیات کی رضامندی کے بغیر اس طرح کی تصاویر بنانا درست ہے؟

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے