کیا دن رات کا دورانیہ ہمیشہ 24 گھنٹے ہی رہتا ہے؟ تحقیق میں نیا انکشاف
نیپال میں پہاڑ چند سیکنڈز میں ٹوٹ کر دریا میں گر گیا، ویڈیو وائرل
ٹریفک ای چالان اب بجلی کے بل میں لگ کر آئیں گے؟ تجویز پیش کر دی گئی
ایک ملک کے وزیراعظم پر موبائل فون چوری کا الزام، پارلیمنٹ نے استثنیٰ ختم کر دیا!
کوالالمپور(30 ستمبر 2026): ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم مہاتیر محمد کو اہلیہ کے انتقال کے صدمے اور طبعی ناسازی کے بعد اسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے۔
سرکاری میڈیا کے مطابق 101 سالہ بزرگ سیاستدان مہاتیر محمد کو منگل کے روز طبی معائنے اور نگرانی کے لیے نیشنل ہارٹ انسٹی ٹیوٹ (آئی جے این) میں داخل کیا گیا۔
ان کے صاحبزادے مخریز مہاتیر نے برناما نیوز ایجنسی کو بتایا کہ یہپرتگال اسپتال میں ان کی اہلیہ ستی حشم محمد علی کے انتقال کے ایک دن بعد عمل میں آیا۔
واضح رہے کہ ڈاکٹر ستی حشم دل کا دورہ پڑنے کے بعد بگڑتی ہوئی حالت کے باعث اتوار کے روز اسی اسپتال میں 100 برس کی عمر میں انتقال کر گئی تھیں، جنہیں اسی روز سپردِ خاک کر دیا گیا تھا۔
مہاتیر محمد اور ستی حشم، دونوں پیشے کے اعتبار سے ڈاکٹر تھے، ان کی شادی کو 70 سال ہو چکے تھے اور ان کے سات بچے ہیں۔
