آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا آغاز 19 فروری سے ہوگا افتتاحی میچ 19 فروری کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے مابین کراچی میں کھیلا جائے گا،پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 23 فروری کو نیوٹرل وینیو پر کھیلا جائے گا، فائنل 9 مارچ کو لاہور یا نیوٹرل وینیو پر ہوگا۔چیمپئنز ٹرافی 2025 کا پہلا سیمی فائنل 4 مارچ کو نیوٹرل وینیو جبکہ دوسرا سیمی فائنل 5 مارچ کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔
ایونٹ کے آغاز سے قبل چھ دن کا سپورٹ پریئڈ رکھا گیا ہے، اس سپورٹ پریئڈ میں ٹیموں کی آمد اور اور پریکٹس وغیرہ شامل ہے۔ یہ وقت 12 سے 18 فروری تک ہوگا۔
ممکنہ شیڈول کے مطابق چیمپئنز ٹرافی کے 3، 3 میچز راولپنڈی اور کراچی میں ہوں گے۔ ایک سیمی فائنل اور فائنل سمیت 5 میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے۔
تین میچز نیوٹرل وینیو پر ہوں گے جو ممکنہ طور پر دبئی ہوسکتا ہے۔ بھارت کے فائنل میں پہنچنے کی صورت میں فائنل بھی نیوٹرل وینیو پر ہوگا۔ بھارت کے فائنل میں نہ پہنچنے کی صورت میں فائنل لاہور میں 9 مارچ کو ہوگا۔ فائنل کیلئے ریزروڈے بھی رکھا گیا ہے
لاہور میں پہلا میچ آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان 22 فروری کو ہوگا،پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلہ 23 فروری کو نیوٹرل وینیو پر ہوگا، جبکہ 27 فروری کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی ۔افغانستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں 28 فروری کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گی۔
پہلا سیمی فائنل 3 مارچ اور دوسرا 4 مارچ کو کھیلا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایونٹ کے فائنل کے لیے ریزرو ڈے بھی رکھا گیا ہے، نیوٹرل وینیو کے لیے دبئی کو فائنل کر لیا گیا ہے، آئی سی سی جلد ایونٹ کے شیڈول کا باقائدہ اعلان کرے گا۔
Daily Pakistan Online News, Sports, Blogs, Media

