• ستمبر 24, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 24, 2026 2:08 صبح
  • پاکستان

ملازم نے 10 ہزار روپے کم تنخواہ دینے پر فیکٹری کو آگ لگادی

شیرخوار بیٹی کو اوون میں ڈالنے والی ماں کو سزا ہوگئی

نوجوان لڑکوں کو سفاکی سے قتل کرنیوالے سیریل کلر کا بھیانک انجام

3 سالہ بچی نے منفرد عالمی ریکارڈ بنا لیا

اسلام آباد (23 ستمبر 2026): حکومت نے اگلے 24 گھنٹے کیلیے پیٹرول اور ڈیزل سستا کرنے کا اعلان کر دیا۔

اوگرا کی منظوری کے بعد پیٹرولیم ڈویژن نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کا اطلاق رات 12 سے اگلے 24 گھنٹے کیلیے ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول 1 روپے 93 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 4 روپے 21 پیسے فی لیٹر سستا کر دیا گیا، جس کے بعد پیٹرول 390 روپے 12 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 414 روپے 75 پیسے فی لیٹر ہوگیا۔

گزشتہ روز حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 1 روپے 70 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کے نرخ میں 3 روپے 12 پیسے کمی کی تھی۔

پیٹرول ریلیف اسکیم کے تحت موٹرسائیکل اور چنگچی مالکان کو ماہانہ 20 لیٹر تک 100 روپے رعایت پر پیٹرول فراہم کیا جا رہا ہے جبکہ 800 سی سی گاڑیوں کے مالکان کیلیے یہ مقدار ماہانہ 30 لیٹر مقرر ہے۔

رعایتی پیٹرول حاصل کرنے کیلیے شہری اپنے موبائل میسج میں آر ای جی، شناختی کارڈ نمبر، گاڑی رجسٹرڈ نمبر، صوبے کا نام کا پہلا لفظ اور رجسٹریشن کی تاریخ لکھ کر 9771 پر بھیج دیں۔

موبائل پر رجسٹریشن مکمل ہونے پر تصدیق کا پیغام ملے گا، پیٹرول پمپ جانے سے پہلے 9771 پر tok لکھ کر میسیج بھیج دیں، اس کے بعد ٹوکن نمبر وصول ہوگا، اس کے بعد آپ ٹوکن نمبر پیٹرول پمپ پر دکھا کر پیٹرول حاصل کرنے کا میسج ملے گا۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے