• اکتوبر 5, 2026
  • آخری اپڈیٹ اکتوبر 5, 2026 9:46 شام
  • پاکستان

ریحان طارق اپنے والد کے ہمراہ اسکوٹی پر سوار تھا، پچھلا ٹائر سر پڑ چڑھا

شہر میں دندناتے ہوئے واٹر ٹینکر نے ایک اور جان لے لی، نارتھ ناظم آباد میں واٹر ٹینکر نے اسکوٹی پر والد کے ہمراہ سوار نوعمر لڑکے کو زندگی سے محروم کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق نارتھ ناظم آباد بلاک این سخی حسن فلائی اوور سے ملحقہ روڈ پر شادی ہالز کے سامنے تیز رفتار واٹر ٹینکر نے موٹرسائیکل سوار اسکوٹی کو ٹکر مار کر کچل دیا۔

اسکوٹی پر سوار 12 سالہ ریحان طارق کے سر پر واٹرٹینکر کا پچھلا ٹائر چڑھا جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی زندگی کی بازی ہار گیا۔

دلخراش حادثہ دیکھ کر موقع پر موجود مشتعل عوام نے ڈرائیور کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ پتھراؤ کر کے واٹر ٹینکر کے شیشے توڑ دیے۔

ایس ایچ او تیموریہ ثاقب خان نے بتایا کہ حادثہ واٹر ٹینکر کے پہلے پہیوں میں آنے کے باعث پیش آیا ہے ، پولیس اس بات کا تعین کر رہی ہے کہ حادثے کی وجہ کیا تھی۔

واقعے کے اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور حادثے کے ذمہ دار ڈرائیور ندیم آرائیں کو گرفتار کر کے واٹر ٹینکر اپنے قبضے میں لیکر تھانے منتقل کر دیا۔

انھوں نے بتایا کہ متوفی کی شناخت 12 سالہ ریان ولد طاہر کے نام سے کی گئی جو کہ اپنے والد کے ہمراہ اسکوٹی پر سوار تھا جبکہ وہ نیا ناظم آباد کا رہائشی تھا اور کسی عزیز سے ملنے کے لیے والد ہمراہ جا رہا تھا کہ جان لیوا حادثے کا شکار ہوگیا۔

متوفی کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دی گئی اور اس حوالے سے پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے ، جان لیوا حادثے میں اپنے لخت جگر کو خون میں لت پت دیکھ کر باپ اپنے حواس کھو بیٹھا اور وہ صدمے سے بے حال ہوگیا جبکہ اہلخانہ کو حادثے کی اطلاع ملی تو گھر میں کہرام مچ گیا اورخواتین شدت غم سے نڈھال ہوگئی۔

حادثے کی اطلاع ملنے پر متوفی کے اہلخانہ اور دیگر افراد عباسی شہید اسپتال پہنچ گئے۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے