• اکتوبر 3, 2026
  • آخری اپڈیٹ اکتوبر 3, 2026 5:06 صبح
  • پاکستان

ایک ماہ کے شیر خوار کو کئی بار بیچ دیا گیا، والدین سمیت 7 افراد گرفتار

باپ کی لاش چار سال تک فریج میں کیوں رکھی؟ خاندان نے حیران کن وجہ بتادی

خلائی مخلوق یا دیوہیکل جہاز؟ اسٹار شپ کی لائیو اسٹریم میں پُراسرار’یو ایف او‘ کی جھلک وائرل

امریکا میں 200 سال بعد سزائے موت پانے والی خاتون نے 2 بار موت کو چکما دے دیا

اسلام آباد (2 اکتوبر 2026): وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے سندھ میں ایم ڈی کیٹ 2026 سے متعلق شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو انکوائری رپورٹ 15 روز میں پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔

وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ سندھ حکومت اور پی ایم ڈی سی ایم ڈی کیٹ 2026 امتحان کی شکایات کا جائزہ لے گی، صوبے میں ایم اس کے انعقاد کی شفافیت پر سوال اٹھائے گئے ہیں۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ سوشل میڈیا پر ایم ڈی کیٹ سے متعلق متعدد شکایات سامنے آئی ہیں، عوامی نمائندوں کی جانب سے بھی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔

وزارت صحت کے مطابق ایم ڈٰ کیٹ کے امتحانی مراکز کے نتائج، نمبرز اور پاس ریٹ کا تقابلی جائزہ لیا جائے گا، نتائج میں غیر معمولی یا نمایاں فرق کا بھی جائزہ لیا جائے گا، حاضری شیٹس، سیٹنگ پلان اور سینٹر ریکارڈ انکوائری کا حصہ ہوگا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ امتحانی بے ضابطگی، جعلسازی اور پرچہ آؤٹ ہونے کی شکایات کا جائزہ لیا جائے گا، انتظامی غفلت یا تکنیکی خرابی کی صورت میں ذمہ داری کا تعین کیا جائے گا، پی ایم ڈی سی امتحان کے انعقاد اور نتائج کا تمام ریکارڈ فراہم کرے گی۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے