• اکتوبر 3, 2026
  • آخری اپڈیٹ اکتوبر 3, 2026 5:38 صبح
  • پاکستان

واقعے کے دوران شریک پائلٹ نے مبینہ طور پر طیارے کا کنٹرول سنبھالنے اور اسے گرانے کی کوشش کی

امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ دبئی سے اسرائیل جانے والی اماراتی پرواز میں کپتان پر چاقو سے حملہ کرنے والا شریک پائلٹ انتہاپسند نظریات رکھتا تھا۔

امریکی اخبار کے مطابق عمان نے اسی وجہ سے اس پر طیارہ اڑانے کی پابندی عائد کی تھی۔ رپورٹ کے مطابق بعد میں اماراتی ایئرلائن نے اسے ملازمت دی اور اسرائیل روٹ پر تعینات کیا۔

واقعے کے دوران شریک پائلٹ نے مبینہ طور پر طیارے کا کنٹرول سنبھالنے اور اسے گرانے کی کوشش کی، تاہم مسافروں نے اسے قابو کرلیا جبکہ آف ڈیوٹی پائلٹس نے طیارے کا کنٹرول سنبھال کر سعودی عرب میں بحفاظت اتارا۔

طیارے میں 169 اسرائیلیوں سمیت 174 مسافر سوار تھےجبکہ حملہ کرنے والا پائلٹ سعودی حکام کی حراست میں ہے۔

فلائی دبئی نے قیاس آرائیوں سے گریز کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعے کے مکمل حقائق سامنے آنا باقی ہیں۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے