ویسے تو کہا جاتا ہے کہ اچھی صحت کے لیے غذائی معیار پر توجہ مرکوز کرنا چاہیے مگر ناشتے کا وقت بھی اس حوالے سے اہم ثابت ہوسکتا ہے۔
یہ بات ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔
یورپین جرنل آف کلینیکل نیوٹریشن میں شائع تحقیق میں بتایا گیا کہ صبح کے ناشتے کا وقت اوسط عمر میں اضافے یا کمی کا باعث بن سکتا ہے۔
اس تحقیق میں 31 ہزار سے زائد افراد کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا جن کی عمر 40 سال یا اس سے زائد تھی۔
نمک کی زیادہ مقدار کے استعمال سے نہ صرف ہائی بلڈ پریشر بلکہ یادداشت کے مسائل کا خطرہ بھی بڑھتا ہے۔
تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ دیر سے ناشتہ کرنے کی عادت اور اوسط عمر میں کمی کے درمیان تعلق موجود ہے۔
یہ ڈیٹا 1999 سے 2018 کے درمیان اکٹھا کیا گیا تھا اور پھر ان افراد کی صحت کا جائزہ 8.6 سال تک لیا گیا۔
اس عرصے میں 7129 افراد کا انتقال ہوا جن میں سے 2259 کا انتقال امراض قلب سے ہوئی۔
تحقیق کے مطابق صبح 7 سے 8 بجے کی بجائے تاخیر سے ناشتہ کرنے والے افراد کی اوسط عمر میں اوسطاً 2.46 سال کی کمی آتی ہے جبکہ کسی بھی وجہ سے موت کا خطرہ 29 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔
روزانہ 3 منٹ تک تیز رفتاری سے چہل قدمی سے ہارٹ اٹیک یا فالج سے متاثر ہونے کا خطرہ گھٹ جاتا ہے۔
درحقیقت 8 سے 10 بجے کے درمیان ناشتہ کرنے سے یہ خطرہ 19 فیصد جبکہ دوپہر کے قریب کھانے سے 29 فیصد تک بڑھتا ہے۔
دوپہر کے بعد دن کی پہلی غذا کے استعمال سے امراض قلب سے موت کا خطرہ 46 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔
محققین نے بتایا کہ کھانے کا وقت جسم کی اندرونی گھڑی کے افعال کے لیے بہت اہم ہوتا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ناشتہ دیر سے کرنے یا رات گئے کھانے سے جسم کے اندرونی گھڑی کے افعال متاثر ہوسکتے ہیں جبکہ میٹابولک امراض کا خطرہ بڑھتا ہے۔
میٹھے مشروبات کے زیادہ استعمال سے ڈپریشن سے متاثر ہونے کا خطرہ 18 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔
یہ پہلی تحقیق نہیں جس میں یہ بات سامنے آئی۔
کچھ عرصے قبل جرنل کرنٹ بائیولوجی میں شائع تحقیق میں درہافت کیا گیا تھا کہ دیر سے ناشتہ یا کھانا کھانے سے گلوکولز کے افعال اور چربی کے ٹشوز متاثر ہوتے ہیں۔
اسی طرح بیلور کالج آف میڈیسن کی ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا تھا کہ ناشتہ نہ کرنے اور تاخیر سے رات گئے کھانا کھانے سے میٹابولک امراض کا خطرہ بڑھتا ہے۔
اس نئی تحقیق میں شامل محققین نے بتایا کہ نتائج کسی حد تک محدود ہیں کیونکہ اس کے نتائج کے لیے لوگوں کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات پر انحصار کیا گیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔
ہائی بلڈ پریشر ہی نہیں بلکہ نمک کے زیادہ استعمال سے صحت کے اس مسئلے کا سامنا بھی ہوسکتا ہے
ہارٹ اٹیک سے خود کو محفوظ رکھنے کیلئے روزانہ کتنے وقت تک چہل قدمی کرنی چاہیے؟
میٹھے مشروبات کا استعمال ڈپریشن سے متاثر ہونیکا خطرہ بڑھاتا ہے، تحقیق
جوس کے مقابلے میں سالم پھل کھانے سے دل کی صحت کو زیادہ فائدہ ہوتا ہے، تحقیق
اس پھل کو کھانے سے صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
وہ آسان ورزش جسے ہفتے میں ایک بار کرنے سے بلڈ پریشر کو کم رکھنے میں مدد ملتی ہے
خواتین کے مقابلے میں مردوں میں کینسر کیسز کی تعداد زیادہ کیوں ہوتی ہے؟
دل کی صحت کا عالمی دن : ہارٹ اٹیک کی عام علامات کیا ہوتی ہیں؟
خیبرپختونخوا میں پولیو کا نیا کیس سامنے آگیا، تعداد 4 ہوگئی
اسمارٹ فونز کے ساتھ زیادہ وقت گزارنے سے بچوں پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
یادداشت کو بہتر بنانے میں مددگار آسان طریقہ
بے خوابی کے عارضے سے فالج کا خطرہ نمایاں حد تک بڑھ جاتا ہے، تحقیق
تازہ ترین
• 13 منٹ پہلے اچھی صحت کیلئے ناشتہ کرنے کا مثالی وقت کونسا ہوتا ہے؟
• 1 گھنٹے پہلے آئندہ ہفتے مکہ معاہدے کے تحت ہنگامی اجلاس میں سعودی عرب کی صورتحال زیر غور آئے گی: اسحاق ڈار
آئندہ ہفتے مکہ معاہدے کے تحت ہنگامی اجلاس میں سعودی عرب کی صورتحال زیر غور آئے گی: اسحاق ڈار
• 1 گھنٹے پہلے بھارتی بارڈر سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 2 نہتے پاکستانی شہری شہید ، ایک زخمی
بھارتی بارڈر سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 2 نہتے پاکستانی شہری شہید ، ایک زخمی
• 1 گھنٹے پہلے ہائی بلڈ پریشر ہی نہیں بلکہ نمک کے زیادہ استعمال سے صحت کے اس مسئلے کا سامنا بھی ہوسکتا ہے
• 2 گھنٹے پہلے واٹس ایپ کے نئے ریسٹریکٹڈ چیٹ فیچر کو استعمال کرنے کا طریقہ جانیں
واٹس ایپ کے نئے ریسٹریکٹڈ چیٹ فیچر کو استعمال کرنے کا طریقہ جانیں
• 2 گھنٹے پہلے احتجاج اور انتشار سے رعایتیں نہیں ملیں گی، حکومت نے اپوزیشن پر واضح کردیا
احتجاج اور انتشار سے رعایتیں نہیں ملیں گی، حکومت نے اپوزیشن پر واضح کردیا
• 2 گھنٹے پہلے اس تصویر میں بچی کا باپ کون ہے؟
اس تصویر میں بچی کا باپ کون ہے؟
• 3 گھنٹے پہلے کسی بھی جواز پر پُرتشدد انتشار یا 9 مئی جیسے حالات پیدا کرنےکی کسی بھی کوشش سے نمٹا جائیگا:کور کمانڈرز کانفرنس
