• ستمبر 26, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 26, 2026 2:13 صبح
  • پاکستان

ریاض: سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ترکیے ، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت اجلاس ہوا جس میں تینوں ممالک کی مسلح افواج کے درمیان تعاون کو مزید فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سعودی عرب پر حوثی حملوں کے بعد مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت سعودی عرب کی مدد کا طریقہ کار طے کرنے کے سلسلے میں سعودیہ، ترکیہ اور پاکستان کے اعلیٰ فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس ہوا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق جمعہ کو سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے میں شامل ممالک کے چیف آف ڈیفنس فورسز اور چیفس آف جنرل اسٹاف کا اجلاس ہوا۔

اجلاس میں فیلڈ مارشل عاصم منیر، ترک چیف آف جنرل اسٹاف جنرل سلجوق اور سعودی چیف آف جنرل اسٹاف نے شرکت کی۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ اجلاس میں سکیورٹی صورتحال اور مملکت سعودی عرب کو درپیش خطرات کا جائزہ لیا گیا۔ شرکاء نے مکہ مکرمہ، شہری آبادی اور اقتصادی تنصیبات پر حملوں کی مذمت کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شرکاء نے سعودی مسلح افواج کی مستعدی اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں، مملکت کی سلامتی یقینی بنانے کے لیے سعودی افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ اجلاس میں تینوں ممالک کی مسلح افواج کے درمیان تعاون کو مزید فروغ دینے ، عسکری رابطہ کاری اور دفاعی صلاحیتوں کے انضمام کو بہتر بنانے کے طریقوں پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شرکاء نے تینوں ممالک کے عوام اور مسلح افواج کے درمیان دیرینہ تعلقات اور باہمی اعتماد کو سراہا۔

تینوں ممالک کے اعلیٰ فوجی حکام مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت سعودی عرب کی مدد کے طریقوں پر تبادلہ خیال کریں گے: سعودی وزارت خارجہ

سعودی عرب کو امریکا ایران جنگ کا حصہ بنانا ناقابل قبول ہے، مشرق وسطیٰ کا بحران اب معاشی طور پر ناقابل برداشت ہو چکا ہے، حاقان فیدان

دورہ امریکا کے موقع پر ایرانی صدر کی ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے امکانات تقریباً ختم

بھارت: چیف الیکشن کمشنر کیخلاف احتجاج کرنیوالوں پر پولیس کا دھاوا، متعدد زیر حراست

بحرالکاہل میں بننے والا طوفان، نولو کیٹیگری 1 کے سمندری طوفان میں تبدیل

سعودیہ پر حوثی حملوں کے بعد سعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان کے اعلیٰ فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب

ہم ان جنگوں کا نشانہ بنے جو ہم نے شروع نہیں کیں، نیپالی وزیراعظم کا اقوام متحدہ میں خطاب

پاکستان ، سعودی عرب اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ کی نیویارک میں ملاقات

جنرل اسمبلی: درجنوں ممالک نے نیتن یاہو کی تقریر کا بائیکاٹ کردیا، ہال خالی ہوگیا

سعودی مفتیِ اعظم کی حوثی حملوں کے مقابلے میں سعودی اہلکاروں کو فرائض کی ادائیگی میں اللہ پر توکل کی تلقین

سی این این سمیت 3 بڑے میڈیا اداروں کے نمائندوں کو بالآخر وائٹ ہاؤس میں داخلے کی اجازت مل گئی

'امریکا اور ایران اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کی طرف واپس آئیں' ، چینی صدر شی جن پنگ کا صدر ٹرمپ سے مطالبہ

بھارت: ’کاکروچ جنتا پارٹی‘ نے چیف الیکشن کمشنر کو مستعفی ہونے کیلئے 48 گھنٹوں کا الٹی میٹم دے دیا

جدید ترین امریکی لڑاکا طیارے F-35 کے حساس پرزے چین کے ہاتھ لگ گئے

تازہ ترین

• 30 منٹ پہلے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت اہم اجلاس، تینوں ممالک کی مسلح افواج کے درمیان تعاون کو مزید فروغ دینے پر تبادلہ خیال

• 34 منٹ پہلے دورہ امریکا کے موقع پر ایرانی صدر کی ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے امکانات تقریباً ختم

• 2 گھنٹے پہلے مسئلہ اب لانگ مارچ نہیں، قومی سلامتی کا ہے، اب یہ فیصلہ کرلیا گیاکہ سہیل آفریدی کی حکومت کو جانا ہوگا: ذرائع کا دعویٰ

مسئلہ اب لانگ مارچ نہیں، قومی سلامتی کا ہے، اب یہ فیصلہ کرلیا گیاکہ سہیل آفریدی کی حکومت کو جانا ہوگا: ذرائع کا دعویٰ

• 3 گھنٹے پہلے حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا اعلان کردیا

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا اعلان کردیا

• 3 گھنٹے پہلے حرمین شریفین پر حملہ ریڈ لائن ہے، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے: وزیر اعظم کا اقوام متحدہ میں خطاب

حرمین شریفین پر حملہ ریڈ لائن ہے، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے: وزیر اعظم کا اقوام متحدہ میں خطاب

• 4 گھنٹے پہلے بھارت: چیف الیکشن کمشنر کیخلاف احتجاج کرنیوالوں پر پولیس کا دھاوا، متعدد زیر حراست

• 5 گھنٹے پہلے افغان وزارتِ دفاع نے اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا جھوٹا دعویٰ کیا: وزارت اطلاعات

افغان وزارتِ دفاع نے اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا جھوٹا دعویٰ کیا: وزارت اطلاعات

• 6 گھنٹے پہلے روزمرہ کے کاموں میں مشکلات کا سامنا کرنیوالے افراد میں جلد موت کا خطرہ بڑھتا ہے، تحقیق

روزمرہ کے کاموں میں مشکلات کا سامنا کرنیوالے افراد میں جلد موت کا خطرہ بڑھتا ہے، تحقیق

ماخذ: Geo News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے