• ستمبر 26, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 26, 2026 2:05 صبح
  • پاکستان

نیویارک: ایران کے صدر مسعود پزشکیان کی امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ سے دورہ امریکا کے موقع پر ملاقات کے امکانات تقریباً مسدود ہوگئے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے سینئر اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ایران سے بظاہر ڈیل سے متعلق ملے جلے پیغامات دینے والے امریکی صدر درحقیقت جارحانہ پالیسیاں اپنائے ہوئے ہیں۔

اہلکار نے کہا کہ صدرپزشکیان کی ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کا امکان اس لیے نہیں ہے کیونکہ امریکی صدر کا رویہ انتہائی سخت ہے اور وہ حالیہ تجاویز پر یکطرفہ پوزیشن اختیار کیے ہوئے ہیں۔

ایرانی وزارت خارجہ کے اس سینئر اہلکار نے صدر پزشکیان کی روانگی کے موقع پر دونوں صدور کی ممکنہ ملاقات سے متعلق سوال پر کہا تھاکہ اس کے امکانات انتہائی کم ہیں تاہم اب اسے تقریباً خارج از امکان قرار دیدیا ہے۔

مصدقہ ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر پزشکیان کی امریکا سے وطن واپسی اتوار کو طے ہے اور بعض ممالک کی کوشش ہے کہ اس سے پہلے دونوں ملکوں کے صدور کی ون آن ون ملاقات کااہتمام کیا جائے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ صدرٹرمپ کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات کسی مرحلے پر اگر ہوگی بھی تو اس کیلئے صدرپزشکیان کو ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید مجتبی حسینی خامنہ ای کی اجازت اور ہدایات کی ضرورت ہوگی۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایران نے جنگ ختم کرنے اور دنیا کو یہ پیغام دینے کیلئے کہ وہ امن کا خواہاں ہے، اقوام متحدہ کے دورے سےپہلے ہی سات نکاتی امن تجاویز ثالثوں میں سے ایک قطر کے ذریعے امریکا کو بھجوادی تھیں اور اب اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے تحت 7 روز میں آبنائے ہرمز کھولنے کا لائحہ عمل بھی پیش کردیا ہے۔ تاہم امریکا نے ان تجاویز کا تاحال جواب نہیں دیا۔

تجاویز ایسے وقت بھی پیش کی گئی ہیں جب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ ہے کہ ایران یہ دیکھنا چاہتا ہے کہ امریکا کے مڈٹرم الیکشنز میں ان کی ری پبلکنز پارٹی کیسے نتائج حاصل کرتی ہے۔ دونوں ایوانوں پرکنٹرول کھونے کی صورت میں صدر ٹرمپ کو ایران جنگ کے معاملے پر ڈیموکریٹس کی جانب سے مواخذہ کا خدشہ درپیش ہے۔

امن مذاکرات التوا کا شکار کرنے سے متعلق سوال پر صدر پزشکیان نے واضح کیا کہ ایران نہیں چاہتا کہ معاملہ مڈٹرم الیکشنز تک لٹکا رہے۔ایران کی خواہش ہے کہ ان الیکشنز سے پہلے ہی امریکا مفاہتمی یادداشت پر لوٹے۔

امریکی میڈیا کو انٹرویو میں صدرپزشکیان نے ساتھ ہی دو ٹوک انداز میں یہ بھی واضح کیا کہ ایران جنگ نہیں چاہتا اور نہ ہی اس نے جنگ شروع کی تھی لیکن امریکا لڑائی جاری رکھنا چاہتا ہے تو ایران پوری قوت اور عزم سے جواب دے گا۔

صدر پزشکیان نے کہا کہ امریکا کی جانب سے جاری دباؤ کا مقصد یہ ہے کہ عالمی قوانین کے قانونی فریم ورک سے باہر ایران کو ہتھیار ڈالنے پر مجبور کیا جائے جو کہ ناممکن ہے۔

صدر پزشکیان نے کہا کہ ایران نے لیگل فریم ورک سے ہٹ کر کوئی مطالبہ کیا ہی نہیں اوردوسرا فریق تیار ہو تو ہم عالمی قانون کی بنیاد پر اور اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے تحت معاہدہ چاہتے ہیں۔

تاریخی اور جغرافیائی حوالہ دیتے ہوئے صدر پزشکیان کا کہنا تھاکہ جب سے آبنائے ہرمز ہے وہ ملک جو اس وقت سے اسکی ذمہ داری سنبھالے ہوئے ہے اگر اس کے جہازوں کو آبنائے میں حرکت کی اجازت نہ ہو تو یہ کیسے ہوسکتا کہ ایران کسی اور کے جہاز کا یہ حق تسلیم کرلے۔

ماضی میں مذاکرات کے دوران اور اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے باوجود ایران پر امریکی حملوں کا ذکر کرتے ہوئے صدر پزشکیان نے کہا کہ اگر ڈائیلاگ کے فریم ورک میں بھی ہم ایک دوسرے پر اعتماد نہیں کرسکتے تو کیسے توقع کی جاسکتی ہے کہ دوطرفہ اشوز کبھی حل کیے جاسکیں گے۔

بھارت: چیف الیکشن کمشنر کیخلاف احتجاج کرنیوالوں پر پولیس کا دھاوا، متعدد زیر حراست

بحرالکاہل میں بننے والا طوفان، نولو کیٹیگری 1 کے سمندری طوفان میں تبدیل

سعودیہ پر حوثی حملوں کے بعد سعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان کے اعلیٰ فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب

ہم ان جنگوں کا نشانہ بنے جو ہم نے شروع نہیں کیں، نیپالی وزیراعظم کا اقوام متحدہ میں خطاب

پاکستان ، سعودی عرب اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ کی نیویارک میں ملاقات

جنرل اسمبلی: درجنوں ممالک نے نیتن یاہو کی تقریر کا بائیکاٹ کردیا، ہال خالی ہوگیا

سعودی مفتیِ اعظم کی حوثی حملوں کے مقابلے میں سعودی اہلکاروں کو فرائض کی ادائیگی میں اللہ پر توکل کی تلقین

سی این این سمیت 3 بڑے میڈیا اداروں کے نمائندوں کو بالآخر وائٹ ہاؤس میں داخلے کی اجازت مل گئی

'امریکا اور ایران اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کی طرف واپس آئیں' ، چینی صدر شی جن پنگ کا صدر ٹرمپ سے مطالبہ

بھارت: ’کاکروچ جنتا پارٹی‘ نے چیف الیکشن کمشنر کو مستعفی ہونے کیلئے 48 گھنٹوں کا الٹی میٹم دے دیا

جدید ترین امریکی لڑاکا طیارے F-35 کے حساس پرزے چین کے ہاتھ لگ گئے

امریکی بحریہ کے زیر قبضہ تیل سے بھرے 3 ایرانی بحری جہاز امریکا روانہ: ٹریکنگ ڈیٹا

تازہ ترین

• 2 منٹ پہلے دورہ امریکا کے موقع پر ایرانی صدر کی ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے امکانات تقریباً ختم

• 1 گھنٹے پہلے مسئلہ اب لانگ مارچ نہیں، قومی سلامتی کا ہے، اب یہ فیصلہ کرلیا گیاکہ سہیل آفریدی کی حکومت کو جانا ہوگا: ذرائع کا دعویٰ

مسئلہ اب لانگ مارچ نہیں، قومی سلامتی کا ہے، اب یہ فیصلہ کرلیا گیاکہ سہیل آفریدی کی حکومت کو جانا ہوگا: ذرائع کا دعویٰ

• 2 گھنٹے پہلے حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا اعلان کردیا

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا اعلان کردیا

• 3 گھنٹے پہلے حرمین شریفین پر حملہ ریڈ لائن ہے، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے: وزیر اعظم کا اقوام متحدہ میں خطاب

حرمین شریفین پر حملہ ریڈ لائن ہے، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے: وزیر اعظم کا اقوام متحدہ میں خطاب

• 3 گھنٹے پہلے بھارت: چیف الیکشن کمشنر کیخلاف احتجاج کرنیوالوں پر پولیس کا دھاوا، متعدد زیر حراست

• 4 گھنٹے پہلے افغان وزارتِ دفاع نے اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا جھوٹا دعویٰ کیا: وزارت اطلاعات

افغان وزارتِ دفاع نے اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا جھوٹا دعویٰ کیا: وزارت اطلاعات

• 6 گھنٹے پہلے روزمرہ کے کاموں میں مشکلات کا سامنا کرنیوالے افراد میں جلد موت کا خطرہ بڑھتا ہے، تحقیق

روزمرہ کے کاموں میں مشکلات کا سامنا کرنیوالے افراد میں جلد موت کا خطرہ بڑھتا ہے، تحقیق

• 6 گھنٹے پہلے سینیٹ قائمہ کمیٹی نے پراپرٹی ڈیلر قتل کیس میں اسلام آباد پولیس کی بروقت کارروائی اور ملزمان کی گرفتاری پر تعریفی لیٹر جاری کردیا

سینیٹ قائمہ کمیٹی نے پراپرٹی ڈیلر قتل کیس میں اسلام آباد پولیس کی بروقت کارروائی اور ملزمان کی گرفتاری پر تعریفی لیٹر جاری کردیا

ماخذ: Geo News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے